26 نومبر احتجاج کیس: اے ٹی سی نے علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم دیدیا

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر 2024 کے پُرتشدد احتجاج کے مقدمے میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف راولپنڈی کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی، ملزمہ علیمہ خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، جانے کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے، ملزمہ کی ضمانت نہیں، عدالت کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جاسکتیں۔

علیمہ خان عدالت سے نکلیں توخواتین اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا، علیمہ خان کو شہادتیں ریکارڈ ہونے تک تحویل میں لینے کی اجازت دی گئی۔

عدالت نے کہا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں۔

بعد ازاں علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔

عدالت نے علیمہ خان کو شہادتیں ریکارڈ ہونے تک تحویل میں لینے کی اجازت دی۔

پس منظر

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر 2024 کو بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اُس وقت کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا اور 25 نومبر کی شب وہ اسلام آباد کے قریب پہنچ گئے تھے۔

تاہم اگلے روز اسلام آباد میں داخلے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پی ٹی آئی کے حامیوں کی جھڑپ کے نتیجے میں متعدد افراد، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

26 نومبر کی شب بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب مارچ کے شرکا کو چھوڑ کر ہری پور کے راستے مانسہرہ چلے گئے تھے، مارچ کے شرکا بھی واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔

احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں پر مختلف تھانوں میں مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے تھے۔

مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان نائب صدر امر

ٹرمپ کا افغانستان میں شکست کے بہانے ایک بار پھر ڈیموکریٹس پر حملہ

?️ 27 اگست 2026سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے

عراق اور شام پر امریکی حملوں کے پس پردہ مقاصد؛بائیڈن کیا تلاش کر رہے ہیں؟

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ نے خطے میں بائیڈن اور ان کی حکومت کی

اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے نے مسلمانوں کو کیا سکھایا؟؛عارف علوی کی زبانی

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق صدر پاکستان عارف علوی نے اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں

پیٹرول کی قیمت نمایاں کمی کے بعد 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان

?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے جائزے

اگر مریم صفدر کے  پاس فرح خان کے خلاف ثبوت ہیں تو وہ عدالت میں پیش کریں:فواد چوہدری

?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے

غزہ میں نسل کشی سے متعلق رپورٹ میری آخری پیشکش تھی: نوبل امن انعام یافتہ ناوی پلّے

?️ 9 اکتوبر 2026سچ خبریں:نوبل امن انعام 2026 کی فاتح ناوی پلّے نے کہا ہے

ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناءاللہ کو نوٹس جاری

?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈی آر او

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے