حکومت نے زوال پذیر صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دیدی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک کے زوال پذیر صنعتی شعبے کو بحال کرنے کے لیے ایک نئی صنعتی پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ جمعہ کو وزیرِ اعظم کی صنعتی پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں شعبے کی مسلسل سکڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہ اجلاس وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 8 خصوصی ذیلی کمیٹیوں کی اہم سفارشات کی منظوری دی گئی جس سے پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ ہموار ہو گیا۔

اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں صنعتی شعبے کا حصہ مسلسل کم ہو رہا ہے، جو 1996 میں 26 فیصد تھا، وہ 2025 میں صرف 18 فیصد رہ گیا ہے، کمیٹی نے برآمدات میں اضافہ، درآمدی متبادل کی تیاری اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اہم تجاویز میں بیمار صنعتوں کی بحالی بھی شامل تھی، کمیٹی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی اور صنعتی بحالی کے لیے رہنما اصول جاری کرنے کی سفارش کی، کارپوریٹ بحالی ایکٹ 2018، ایس ای سی پی ایکٹ، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور انکم ٹیکس آرڈیننس میں قانونی ترامیم کی بھی تجویز دی گئی تاکہ بحالی کی کوششوں کو تقویت مل سکے۔

کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ بینک صنعتی بحران کی ابتدائی علامات کی پیش گوئی کے لیے ڈیٹا فورکاسٹنگ ٹولز استعمال کریں۔

مالی مراعات کے حوالے سے کمیٹی نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے 3 سال میں کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کو 29 فیصد سے کم کر کے 26 فیصد تک مرحلہ وار لانے کی تجویز دی۔

تیز تر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے معاونِ خصوصی نے 10 نئی ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیں، جنہیں ایک ہفتے کے اندر قابلِ عمل نتائج پیش کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

ہارون اختر خان نے اس پالیسی کو جامع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں ایک صنعتی انقلاب کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، حتمی سفارشات وزیرِ اعظم شہباز شریف کو منظوری کے لیے پیش کر دی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

برطانوی اخبار کی فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کے ساتھ خیانت

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: انگلستان میں فلسطین کے حامیوں کے تیسرے مظاہرے ، جس

شوہر پر حملہ کے بعد نینسی پیلوسی نے ایک رمال سے مدد لی

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینسی پیلوسی کی بیٹی نے

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔ وزیراعظم

?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع

اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشنری کو حراست میں لے لیا

?️ 7 اپریل 2026سچ خبریں: دہشت گرد اسرائیلی حکومت نے ایک نئے اقدام میں، بین

ٹرمپ پر مقدمہ چلایا گیا تو سڑکوں پر ہنگامے ہوں گے:ٹرمپ کا حامی ریپبلکن سینیٹر

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر کی حمایت کرنے والے ریپبلکن سینیٹر نے خبردار

اسلام آباد میں سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا

?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق ‏اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر

جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے