اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون، سوڈان نے اہم قدم اٹھا لیا

اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون، سوڈان نے اہم قدم اٹھا لیا

?️

خرطوم (سچ خبریں) سوڈان نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے قانون کے بارے میں اہم فیصلہ لیتے ہوئے اس قانون کو منسوخ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے 1958ء میں منظور کردہ اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کر دیا، اس اقدام کی وجہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ برس تعلقات کا قیام ہے، 3ماہ قبل اسرائیلی وزیر انٹیلی جنس ایلی کوہیننے خرطوم کا دورہ بھی کیا تھا۔

سوڈانی کابینہ نے دوغلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خرطوم کا قضیہ فلسطین اور آزاد فلسطینی ریاست کے حوالے سے اصولی موقف بدستور قائم ہے، اور ہم قضیہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔

اسرائیل کے بائیکاٹ کی منسوخی کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے خود مختار کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب فلسطین کے ممتاز عالم دین، اعلیٰ اسلامی کمیٹی کے سربراہ اور امام وخطیب مسجد اقصیٰ شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں پارلیمانی انتخابات شہر کی عرب اور اسلامی شناخت اور اس کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں انتخابات پر پابندی کو فلسطین میں انتخابات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

ایک بیان میں شیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں پارلیمانی انتخابات پر اسرائیل کی طرف سے پابندی کا امکان ہے، کیونکہ صہیونی ریاست کی موجودہ پالیسی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے پر مبنی ہے۔

شیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اگر فلسطین میں انتخابات ملتوی یا منسوخ کیے جاتے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اسرائیل کا مقصد پورا ہوگیا، کیوں کہ اسرائیل کا وژن ناصرف بیت المقدس بلکہ پورے فلسطین میں انتخابات میں رخنہ ڈالنا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات بڑھ گئے ہیں:جاپانی حکام کا ٹرمپ کو انتباہ

?️ 11 اکتوبر 2025ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات بڑھ گئے ہیں:جاپانی حکام کا ٹرمپ

اسلام آباد میں غیرقانونی قبضے پر فوری کارروائی ہوگی۔ محسن نقوی

?️ 27 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرونِ ملک

آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی

?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے نیشنل ٹیرف

اکثریت فلسطینی عوام کی مزاحمتی گروہوں کے غیر مسلح کیے جانے کی مخالفت

?️ 1 نومبر 2025اکثریت فلسطینی عوام کی مزاحمتی گروہوں کے غیر مسلح کیے جانے کی

غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں۔ وزیراعظم

?️ 20 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں

دنیا ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیل نے نیوی گیشن ایپلی کیشنز بند کردیں

?️ 18 جون 2025سچ خبریں: ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل نے حفاظتی اقدامات کے تحت

ایران میں مقیم پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا آغاز کردیا۔ سرفراز بگٹی

?️ 2 مارچ 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سردار سرفراز بگٹی نے کہا ہے

کورونا وائرس نے 13 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کردیا، 28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے

?️ 5 اپریل 2021جنیوا (سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں شدید قہر مچا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے