فوج مداخلت نہیں کرے گی:آرمی چیف

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان صبح لڑتے ہیں، شام میں اکٹھے بیٹھ کر چائے پیتے ہیں، سیاستدانوں کو آپس میں طے کرنے دیں، فوج مداخلت نہیں کرے گی،عوام صحیح لوگوں کو ووٹ دیں گے تو پاکستان بدلے گا۔ا ن کاکہناتھاکہ میڈیا کے لوگ انسان بن جائیں تو سب ٹھیک ہوجائے گا، پاکستان کا مسئلہ ہم ہیں تو میڈیا بھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہناتھاکہ فوج کا حصہ بنیں،آنیوالے دنوں میں ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ اگلا آرمی چیف فاٹا اور بلوچستان سے بھی ہو،بلوچستان کے لوگ باہر بیٹھے لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں، صوبے کی خوشحالی اور قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں،ریکوڈک جیسا منصوبہ بہت بڑی تعداد میں نوکریاں لے کر آرہاہے، اپنی زندگیاں پہاڑوں میں ضائع کرنے کی بجائے ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، سر حد پار بیٹھے دشمنوں سے جلد نمٹ لیں گے۔

جنرل باجوہ کاکہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ منتخب نمائندے ہی فیصلہ کریں کہ اس ملک کے لیے کیا بہتر ہے  سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

  فوج مداخلت کرے تو بھی نہ کرے تو بھی برا بھلا سننے کو ملتا ہے، نوجوان سوشل میڈیا کی طرف نہ دیکھیں،جو چیزیں آرہی ہیں، وہ حوصلہ افزاءنہیں، یہ بڑی تباہی ہے،ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ آپ آرمی چیف اور پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگائیں بلکہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں، سندھ اور بلوچستان کے لوگ انہیں ووٹ دیں جو ترقی چاہتے ہیں، بار بار ایک ہی طرح کے لوگوں کو ووٹ دیں گے تو مسائل کس طرح حل ہوں گے؟ دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، امریکہ اور بھارت شکست نہیں دے سکے، تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنیوالی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

میڈیا کے لوگوں کے استفسار پر ان کاکہناتھاکہ گھبرائیں نہیں، کچھ ایسا نہیں ہوگا جس سے پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوں ، اپنا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 برس کی عمر میں والد کاانتقال ہوا ,پرائیویٹ میٹرک کیا، داخلہ بھی سپورٹس کی سیٹ پر ملا لیکن آج فیلڈ مارشل کے طورپر آپ کے سامنے ہوں، محنت کو اپنا شعار بنائیں اور آگے بڑھیں۔

مشہور خبریں۔

مسجد اقصی پر700 صیہونی آبادکاروں کا حملہ

🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:مسجد اقصی پر 700 صیہونی آبادکاروں کے حملہ کے بعد مزاحمتی

سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی اس سنگین مقدمہ ہے

🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی

پاکستان میں بھی  22اپریل کو عالمی یوم ارض منایاگیا

🗓️ 22 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) دنیا بھر میں سن 1970 سے ہر برس "یوم الارض”

مقبوضہ کشمیر :حریت رہنمائوں کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش

🗓️ 1 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

پیلی واسکٹوں نے اڑایا پیرس کا مزاق

🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی پیلی جیکٹ تحریک کے پہلے مظاہرے نومبر 2018  میں ایندھن

الاقصیٰ طوفان اور اسرائیل کا نظریہ مکڑیوں کے گھر سے زیادہ کمزور

🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: تاریخی الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پورا ایک سال گزر چکا ہے،

لبنان کے لیے ایندھن لے جانے والا ایک ایرانی جہاز شام کے پانیوں میں داخل

🗓️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبار نے یہ خبر دیتے ہوئے کہ لبنان

صیہونی قیدیوں کی تلاش کی کوششیں ناکام؛ صیہونی اخبار کا اعتراف  

🗓️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے غزہ پٹی میں صیہونی قیدیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے