?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعطم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں ، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 25مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا ، جس میں وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی ، 30مارچ سے یکم اپریل تک اسپیکر جس دن کے لیے چاہے ووٹنگ کا دن مقرر کرے گا ۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں ، 27 کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے ، ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں ، امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔
ادھرجماعت اسلامی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کر لیا،صورت میں عملی طور پر فائدہ وزیراعظم عمران خان کو ہو گا ، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے کیے گئے رابطوں پر غور کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے واحد رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالااکبر چترالی قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں غیر جانبدار رہیں گے ، اگر اس فیصلے پر ردِعمل کیا گیا تو عملی طور پر اس کا فائدہ وزیراعظم عمران خان کو ہو گا کیونکہ تحریک کی حمایت میں 172 ووٹ لینا متحدہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے ، اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے کل 162 ووٹ ہیں جن میں سے ایک کم ہونے پر اپوزیشن کو بھی دھچکا لگے گا۔
دوسری طرف علاوہ ازیں حزب اختلاف جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان یہ کہہ چکے ہیں کہ حکومت کے اتحادی اب اس کے ساتھ نہیں رہے‘ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے ، کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے اتحادی اب ان کے ساتھ نہیں رہے تاہم انہیں ہمارے ساتھ ہونے کا اعلان کرنے میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں لیکن ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مکمل مطمئن ہوں اور اب تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا یقین ہے کیوں کہ عمران خان تنہا ہوچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اپسٹین کی رسوائیاں؛ مغرب کا اصل چہرہ بے نقاب
?️ 7 فروری 2026سچ خبریں:جیفری اپسٹین کیس میں نئی پیش رفت نے امریکہ کی تاریخ
فروری
کیا ہندوستان امریکہ کی طرف جار ہا ہے اور مشرق وسطیٰ سے الگ ہو رہا ہے؟
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ مائع گیس (LPG) کے لیے طویل
نومبر
ہم قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں: وزیراعظم
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم
ستمبر
افغانستان اور عراق میں ناکامی پر امریکی جرنیلوں کا احتساب ہونا چاہیے:امریکی سابق وزیر دفاع
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر دفاع کا مطالبہ ہے کہ افغانستان اور
فروری
شباک کے سابق سربراہ کی جگہ اہم امیدوار
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر
مارچ
نیتن یاہو کی تل ابیب میں بھی نیندیں حرام
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: تل ابیب میں ہزاروں افراد نے صیہونی وزیراعظم کے استعفے
دسمبر
بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔ عاصم افتخار احمد
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
مئی
ایران، چین اور سعودی عرب نے فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: ایران، چین اور سعودی عرب کے مشترکہ اجلاس میں تینوں
دسمبر