صیہونی وزیر خزانہ پر عائد امریکی پابندیاں ختم

صیہونی وزیر خزانہ پر عائد امریکی پابندیاں ختم

?️

سچ خبریں:امریکہ نے اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں لگائی گئی تھیں، اس فیصلے کے بعد، اسموٹریچ آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔  

الجزیرہ  نیوز چینل کی روپورٹ کے مطابق آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسموٹریچ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے لیے واشنگٹن جا رہے ہیں۔
 یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کیا گیا، اسموٹریچ نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد امریکی حکام سے براہ راست رابطے کیے، انہوں نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے "اسٹیو وٹکاف” سے بھی ملاقات کی۔
چند ماہ قبل، امریکی ڈیموکریٹک قانون سازوں نے اس ملک کے صدر بائیڈن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسموٹریچ اور ایتمار بن گویر پر پابندیاں عائد کریں۔
 یہ مطالبہ ان دونوں کی جانب سے مغربی کنارے میں تشدد کو بڑھاوا دینے کی پالیسیوں کے باعث سامنے آیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکہ کا یہ فیصلہ اسرائیلی حکومت کے انتہاپسند وزرا کو امریکی اسٹیبلشمنٹ میں مزید قبولیت دلا سکتا ہے،واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات میں نئی تبدیلی لا سکتا ہے نیز اسرائیل کی انتہا پسند پالیسیوں پر امریکہ کے موقف میں ممکنہ نرمی کا عندیہ دے سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فلسطین میں امن نہیں دیکھ سکیں گے: مزاحمتی گروہ

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: قدس میں شہادت کے عمل کے جواب میں جاری ایک بیان

سیلاب کے خطرے پر 15 اضلاع ہائی الرٹ پر ہیں۔ مریم اورنگزیب

?️ 31 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے

عمران خان کو تمام معاملات میں صادق و امین قرار نہیں دیا تھا، جسٹس ( ر) ثاقب نثار

?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہےکہ

ٹرمپ نے قانونی شکست کے بعد دوبارہ ٹیرف جنگ شروع کر دی

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے فروری میں امریکی

دنیا بھر میں صیہونی سفارت خانوں میں الرٹ

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ اور مزاحمتی محور کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون

انگریزی اخبارات میں رہبر انقلاب کے بیانات کی عکاسی،ٹرمپ اس قابل نہیں کہ ایران سے بات چیت کرے

?️ 29 نومبر 2025انگریزی اخبارات میں رہبر انقلاب کے بیانات کی عکاسی،ٹرمپ اس قابل نہیں

ایران نے شورای حکام میں جوہری تنصیبات پر حملوں پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے بین الاقوامی جوہری توانائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے