سوشل میڈیا پر بھی وزیر خارجہ، بلاول کی لفظی جنگ جاری

سوشل میڈیا پر بھی وزیر خارجہ، بلاول کی لفظی جنگ جاری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی اور  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین  تلخ کلامی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان پر تنقید کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا ان کی ٹوئٹ کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹوئٹر پر ہی جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک بلاول بھٹو زرداری نے بھی دیر نہیں لگائی اور کہا کہ وفاقی وزیرحسِ مزاح سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ‘قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین اور جمہوری روایات و اقدار کے مبلغ نے سرِ عام ایک منتخب رکن پارلیمینٹیرین کا فون ٹیپ کرنے کا مطالبہ کیا جو بنیادی حقوق، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے لیے بہت کچھ ہے’۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 2 روز قبل شاہ محمود قریشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کو آئی ایس آئی سے کہنا چاہیے کہ شاہ محمود قریشی کا فون ٹیپ کریں کیوں کہ یہ جب ہمارے وزیر خارجہ تھے تو دنیا میں مہم چلاتے تھے کہ یوسف رضا گیلانی کی جگہ انہیں وزیراعظم بنادیا جائے، اسی وجہ سے انہیں وزارت سے بھی فارغ کیا گیا تھا۔وزیر خارجہ کی ٹوئٹ کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹوئٹر پر ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ بات واضح ہوجائے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کے حسِ مزاح نہیں ہے’۔

ان دونوں ٹوئٹس نے سوشل میڈیا پر دونوں جماعتوں کے حامیوں کی بحث چھیڑ دی، شاہ محمود قریشی کے حامیوں نے بلاول بھٹو زرداری کے مبینہ دہرے معیار پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جانب پیپلزپارٹی سیاست میں فوج اور آئی ایس آئی کی مداخلت نہ ہونے کی بات کرتی ہے دوسری جانب پارٹی کے سربراہ خود اداروں کو اپنی سیاست میں گھسیٹتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایرانی افواج کے ہاتھوں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑے جانے کی عالمی میڈیا میں گونج

?️ 9 ستمبر 2026سچ خبریں:ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے

ہمت کریں توامید کی روشنی یقین کا تمتماتا سورج بن جاتی ہے۔ مریم نواز

?️ 12 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمت

پاکستان، ازبکستان ترجیحی تجارتی معاہدے کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وزارت تجارت نے ازبکستان کے ساتھ

فلسطینیوں کی منتقلی کے منصوبے پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد آل نہیان

بھارت کے خلاف امریکہ میں پاکستان کی سفارتی مہم

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اخبار "ڈان” کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا ایک اعلیٰ

کاروباری برادری رشوت دینا بند کردے، ایف بی آر میں اچھے افسران لگائیں گے، وزیر خزانہ

?️ 12 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ صنعتکاروں

غزہ جنگ بندی معاہدے کی سب سے نمایاں شقیں

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی ایک سال

غزہ کے الشفا ہسپتال کے ارد گرد 500 فلسطینیوں کی بلاجواز گرفتاری

?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے