🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ’پینڈورا پیپرز‘ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا، اب کہا جارہا ہے کہ ICIJ کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ پاناما کی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔
واضح رہے کہ تحقیقاتی صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹیو جرنلٹس (آئی سی آئی جے) نے ’پینڈورا پیپرز‘ کے نام سے نئی تحقیق جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک کی اہم شخصیات کے مالیاتی راز فاش ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
ملکہ کی آخری رسومات کے درمیان لندن میں چاقو کشی
🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: لندن پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ دو افسروں کو
ستمبر
آزادی مارچ کیس ،بانی پی ٹی آئی عمران خان 2 مقدمات میں بری
🗓️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آزادی
مئی
ایف آئی اے کو سابق وزیر عمر ایوب خان کے خلاف کارروائی سے روک دیاگیا
🗓️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی
اکتوبر
ٹرمپ کے پروپیگنڈے پر طالبان کا ردعمل
🗓️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیر
فروری
غزہ کے 97 فیصد گھروں میں پانی پینے کے قابل نہیں
🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:غزہ آبی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر زور
جون
نیورا لنک کی ڈیوائس تیسرے انسان کے دماغ میں نصب
🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ٹیلی
جنوری
کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے تیارہیں: آرمی چیف
🗓️ 11 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا
فروری
صیہونی ریاست کے اندر کیا ہو رہا ہے؟
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: عدالتی اصلاحاتی بل کی منظوری کو روکنے کے لیے صیہونی
جولائی