مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل، پہلی بار وزیر خارجہ شامل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی تشکیل کردی، تاریخ میں پہلی بار وزیر خارجہ کو کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے، مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلی بطور ممبران شامل ہیں۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف وزیر سیفران انجینیئر امیر مقام بھی مشترکہ مفادت کونسل کے ممبر کے طور پر شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024سے وجود میں آگئی ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ وزیر خزانہ کو کونسل میں شامل نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ آئین کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وفاقی انتظامیہ کی فہرست میں شامل معاملات سے متعلق پالیسیوں کی تشکیل اور ریگیولیٹ کرے اور متعلقتہ اداروں کی نگرانی اور کنٹرول رکھنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 153(2) کے تحت وزیر اعظم کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل میں وقت کے ساتھ ساتھ 3 وفاقی وزرا کو نامزد کرسکیں۔

1973 کے آئین کے تحت قائم کی جانے والی مشترکہ مفادات کونسل کی اہمیت میں 18ویں ترمیم کے بعد کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ یہ کونسل صوبوں اور وفاق کے درمیان معاملات کو حل کرتی ہے اور ہر 3 ماہ میں اس کا ایک اجلاس ہونا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کی 7 کمیٹیاں تشکیل دیں تھیں، جن میں اقتصادی رابطہ کمیٹی بھی شامل تھی، نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین ہوں گے، اس سے قبل ای سی سی کی سربراہی وزیر خزانہ کرتے تھے۔

تاہم اگلے ہی روز وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو چیئرمین ای سی سی مقرر کردیا تھا۔

کابینہ کے ایک سینیئر رکن نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے ’ڈان‘ کو بتایا تھا کہ وزیراعظم کو خدشہ تھا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول اور مصروفیات کی وجہ سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

مصر کے صدارتی انتخابات کے لیے عبدالفتاح السیسی امیدوار

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبدالفتاح السیسی نے دسمبر میں ہونے والے اگلے صدارتی انتخابات کے

 غزہ میں انسانی سرگرمیوں کے مکمل انہدام کا خطرہ

?️ 19 دسمبر 2025  غزہ میں انسانی سرگرمیوں کے مکمل انہدام کا خطرہ غزہ میں

ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت

?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے معاملہ پر ندیم افضل کیجانب سے برہمی کا اظہار

?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے گزشتہ

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع

امریکہ اور اسرائیل کا حساب، ایران نے کھیل کا رخ موڑا

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے ہرات میں واقع وزارت خارجہ کے معاون

عالمی سائبر رکاوٹ کا سلسلہ جاری

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مائیکروسافٹ کے آپریٹنگ سسٹمز میں ایک مسئلہ کے طور پر اعلان

نیٹو کی ترقی مشرق میں جنگ کے بیج بو رہی ہے: چین

?️ 29 جون 2022سچ خبریں:  سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے