بزدار کی باجوڑ بم دھماکے کی شدید مذمت

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کئے گئے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بم دھماکے  کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے سیکیورٹی فورسز نے  علاقے کو گھیرے میں  لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار  نے دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔واضح رہے کہ باجوڑ میں راغگان ڈیم  کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تحصیل خار  کے علاقہ راغگان ڈیم کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ان  کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ڈی پی او عبد الصمد خان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جارہا ہےجلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا، دھماکے موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قریبی دوکانوں اور گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے، علاقے میں آمدورفت کو مکمل طور پر سیل کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پنجاب میں نئے آبپاشی منصوبوں کی منظوری پر سندھ کا شدید تحفظات کا اظہار

?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے پنجاب میں 200 ارب روپے سے

سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دے دیا

?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی

’قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے‘، دفتر خارجہ کا امریکا کو جواب

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق

اسرائیلی فوج اپنے زیادہ تر جرائم مصنوعی ذہانت کے حوالے کرنے کے درپے 

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار کی نیوز سائٹ نے اعلان کیا

وزیر اعظم کا چند اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ

?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال میں غریب

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ایک بار پھر جھڑپیں شروع، ایک آذری فوجی زخمی ہوگیا

?️ 29 مئی 2021باکو (سچ خبریں) آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ایک بار پھر جھڑپیں

بھارت سے آنے والی ہوا سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت، ایئرکوالٹی انڈیکس ایک ہزار ہوگیا

?️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور

صہیونی مصنف: ٹرمپ کی مفاہمت کا سب سے بڑا نقصان اسرائیل کو ہوا ہے

?️ 17 جون 2026سچ خبریں: مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے امریکی پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے