?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان 4 اکتوبر 2021 کو کریں گے۔،اس پروگرام میں 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب کے قرضے دیے جائیں گے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے،اس پروگرام میں 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب کے قرضے دیے جائیں گے، یہ پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، یہ غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے
شوکت ترین نے کہا کہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا یہ پہلا پروگرام ہے، جسے معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، اس کے تحت مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑا جائے گا۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ اجزا ہیں۔ کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے، کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے 5 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاری skilled based اسکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ڈسکہ: پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری
?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کا
اپریل
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس کا افتتاح کیا
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس پروگرام
اپریل
خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں سے تشبیہ دینے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی مریم نواز پر تنقید
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں
اپریل
بڑھتی ہوئی واپس ہجرت؛صیہونی حکام کی تشویش
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتائج
اکتوبر
امریکہ روس کے جال میں پھنس چکا ہے؛یوکرینی صدر کا دعویٰ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی
مارچ
سفرا کے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر فواد کا چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ
مئی
مجوزہ آئینی ترامیم: حامد خان کا 19 ستمبر سے وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان
?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
ستمبر
بھارتی صدر کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، حریت کانفرنس نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا
?️ 26 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی صدر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے دورے
جولائی