وزیر اعظم کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم  عمران خان ملک بھر میں غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے کامیاب پاکستان پروگرام کا کل افتتاح کریں گے، اس پروگرام کا مقصد معاشرے کے محروم طبقے کی زندگیوں کو بدلنا ہے اور اسی غرض سے اسے تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پاکستان میں منفرد پروگرام ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل ہوگئی، وزیر اعظم عمران خان کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے، پروگرام میں 1400 ارب کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے، پروگرام غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، یہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے۔ پروگرام بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام غریب اور کمزور طبقے کے لیے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے 5 حصے ہیں، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لیے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت بھی ہوگی جبکہ حکومت کے جاری اسکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ کو بھی پروگرام سے منسلک کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ویگنر کمانڈر کی موت کے بارے میں مغربی ممالک کی قیاس آرائیاں

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے پریگوزن کو لے

جب تک پارٹی قیادت چاہے گی عہدے پر رہوں گا: وزیر اعلیٰ سندھ

?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں تبدیلی

فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے عالمی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں وضاحت طلب کرلی

?️ 26 جولائی 2021پیریس (سچ خبریں) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ

حکومت کی اتحادیوں کو منانے کی کوششیں تیز

?️ 26 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)ایک طرف وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف اپوزیشن کی

حنیف عباسی کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید

?️ 9 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بانی پی ٹی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین محور گفتگو رہا

?️ 24 ستمبر 2025اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے پہلے دن فلسطین

امریکہ میں نسلی امتیاز کا تسلسل

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     امریکہ کی رائس یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ

عرب اور عالم اسلام کے حوادث پر بن سلمان کی خاموشی

?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے ایک مخالف نے آل سعود حکومت کے جبروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے