افغانستان کے مسائل وہاں کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کی پی پی چیئرمین کو للکار، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گاستانی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے  کہ ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ ہیں،  افغانستان کے مسائل افغانستان کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئے، افغانستان سے متعلق تمام گزشتہ پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔وہان ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

افغانستان کی صورتِ حال پر 6 ملکی ’ورچوئل علاقائی کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں کوئی خون ریزی نہیں ہوئی، طالبان نے عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے، وہاں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے واقعات نے خطے کو عالمی سطح پر اہمیت کا حامل بنا دیا ہے، افغان صورتِ حال کے ہمارے خطے اور دنیا پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے، کوئی بھی حالیہ واقعات میں تیزی سے تبدیلی کا اندازہ نہیں لگا سکتا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی صورتِ حال مشکل اور پیچیدہ ہے، افغانستان کے حوالے سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں افغانستان اور افغان عوام کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں سیاسی صورتِ حال معمول پر آنے سے حالات بہتر ہوں گے، مہاجرین کی آمد، بارڈر سیکیورٹی اور دیگر چیلنجز ہمارے سامنے ہیں، افغان قیادت کو یقینی بنانا ہو گا کہ ان کی سر زمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہ ہو۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں، افغانستان کی اقتصادی صورتِ حال بہتر کرنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف سینٹ کام کے جھوٹے دعوے

?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی افواج کے مشرق وسطیٰ کمان (سینٹ کام) کے سربراہ، بریڈ

18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ حافظ حمداللّٰہ

?️ 1 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات غیر قانونی بھارتی قبضے کو جائز قراردینے کی کوشش ہے : مشعال ملک

?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند

پاکستان میں سیلاب سے محصولات میں کمی ہو گی نہ بڑا معاشی نقصان، آئی ایم ایف کا اندازہ

?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کو سیلاب کی وجہ سے

برطانیہ اور بھارت کا انسدادِ دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️ 10 جون 2025 سچ خبریں:برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیویڈ لَمی اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر

تل ابیب کے لیے امریکی حمایت کا سلسلہ جاری

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی جنگ

بے روزگاری اور معاشی صورتحال پر تنقید کرنے والے سعودی شہری کو 10 سال قید

?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنے ایک شہری کو بے روزگاری اور ملک

جنوبی چین کے سمندر میں امریکی جوہری آبدوز حادثہ پر چین کا رد عمل

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو جنوبی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے