’کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم کو غدار مان لیں؟‘

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ نے 5 ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، پولیس کی تفتیشی ریورٹ پر بھی اہم سوالات کھڑے کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان کی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی، سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس اور پراسیکیوشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیش کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اس موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’ملزمان پر فائرنگ کا بھی الزام ہے، کوئی اسلحہ برآمد ہوا نہ ہی پولیس کا کوئی اہلکار زخمی ہوا، تفتیشی افسر اپنی طرف سے کہانیاں بنا رہا ہے‘، اسی طرح جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ’کیا ریلی نکالنا یا سیاسی جماعت کا کارکن ہونا جرم ہے؟ طلبہ یونین اور سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگانے سے ہی آج یہ بربادی ہوئی ہے، کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم کو غدار مان لیں؟ خدا کا خوف کریں یہ کس طرف جا رہے ہیں‘۔

بتایا گیا ہے کہ سماعت کے موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے پولیس کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ’ملزمان کے خلاف کیا شواہد ہیں؟ کیا سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت ہوئی؟، اس کے جواب میں تفتیشی افسر نے کہا کہ ’حمزہ کیمپ سمیت دیگر مقامات کے کیمرے مظاہرین نے توڑ دیئے تھے‘، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ’اس کا مطلب ہے ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں صرف پولیس کے بیانات ہیں، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کیوں لگائی گئی ہیں؟۔

اس پر وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ ’ملزمان نے حساس ادارے کے کیمپ پر حملہ کیا‘، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ’آپ کو پھر علم ہی نہیں کہ دہشت گردی ہوتی کیا ہے، دہشت گردی سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور، کوئٹہ کچہری میں ہوئی تھی، ریلیاں نکالنا کہاں سے دہشت گردی ہوگئی؟‘، بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی ضمانت 50 پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

مشہور خبریں۔

خودکش حملہ آور نے ٹیکسی ہائر کی، سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل

?️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آج صبح اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی

خیبر پختونخوا: جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ (ن)، اے این پی دہشت گردوں کے نشانے پر

?️ 26 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) مرکزی دھارے کی سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام

پاکستان دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

غزہ میں جنگ بندی کا مستقبل عرب تجزیہ کار کے تین ممکنہ منظرنامے

?️ 29 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی کا مستقبل عرب تجزیہ کار کے تین ممکنہ

زیادہ جانور پالنے کی بجائے بچہ گود لے لیں، وہ کم از کم سلام تو کریگا: بشریٰ انصاری

?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے

امریکی جنرل کو ایران کے سلسلہ میں تشویش

?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:امریکی جنرل اورسینٹکام کے کمانڈر نے ایرانی ساختہ ڈرونوں کی شناخت

گوگل کا ورچوئل لباس آزمانے کا نیا اے آئی فیچر متعارف

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک نیا

اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کو ملتوی کرنے کی وجہ کیا ہے؟

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے