کورونا ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے: طاہر اشرفی

کورونا ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے: طاہر اشرفی  

🗓️

لاہور ( سچ خبریں) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی  کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے، عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں،  کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، ویکسینیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں، عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں۔

لاہور میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کسی پروپیگنڈے سے متاثرنہ ہوں ،کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق مفتیان کرام کا فتویٰ بھی موجودہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے خود بھی ویکسین لگوائی ہے جبکہ دنیا کے بڑے اکابرین نے بھی ویکسین لگوائی، مدارس کے طلبا کو بھی جلد ویکسین لگائی جائے گی۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مدارس کے اساتذہ کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی،کیونکہ علما کرام بھی ویکسین لگوانے کا مطالبہ کررہے ہیں، ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کیونکہ اس میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے علما کرونا ویکسین لگوانے کی تائید کررہے ہیں، مساجد میں کوروناویکسین سے متعلق آگاہی پھیلائی جائےگی- اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جمعے کے بیانات میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علماء اور مفتیان نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانی چاہیئے، یہ ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، حج سے متعلق سعودی عرب کے متعلقہ ادارے بہت محتاط ہیں۔

ویکسینیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیے، طاہر محمود اشرفی انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے جیسے ہی کوئی اطلاع آئےگی، اس سے حکومت قوم کو آگاہ کر دے گی۔ علامہ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ سعودی عرب چین کی ویکسین لگانے والوں کو بھی حج کی اجازت دیدے گا۔

 

مشہور خبریں۔

شام کی پیش رفت میں اسرائیل کا کردار

🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں خانہ جنگی کے نسبتاً کم ہونے کو 5

صیہونی جنرل کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں

🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اسرائیلی

پاکستان میں بھی انسٹاگرام ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف

🗓️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کیا آپ بھی انسٹاگرام پر پسندیدہ ریلز کو

نیتن یاہو اسرائیل کو پہنچنے والی تباہی کے ذمہ دار 

🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے اداریے میں آج 8 اکتوبر بروز

ابھی شروعات ہے آگے دیکھو ہوتا کیا ہے

🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں:مشہور صہیونی ماڈل شائی زانگو نے مقبوضہ بیت المقدس کے یروشلم

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعدبلدیاتی حکومتوں کو بحال کردیا

🗓️ 20 اکتوبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت نے سپریم کورٹ

حکومتی و عسکری قیادت کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے پر اتفاق

🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی سویلین اور ملٹری ہائی کمان کے

پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے پیش نہ ہونے پر ان کے استعفوں سے متعلق فیصلہ کریں گے:راجہ پرویز اشرف

🗓️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے