🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے 66 مریض انتقال کرگئے اور 3974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، فعال کورونا کیسز میں سے 4885 کی حالت تشویش ناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی تازہ صورت حال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کورونا میں مبتلا مزید 66افراد انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات 24ہزار639ہوگئیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے57ہزار460ٹیسٹ کیے گئے۔
این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 3974 کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے، مذکورہ دورانیے میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح6.91 فیصد رہی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہوگئی۔ جبکہ 9 لاکھ 96 ہزار 426 مریض وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔
فعال کورونا کیسز میں سے 4885 کی حالت تشویش ناک ہے۔حکومت نے عاشورہ کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وبا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہےکورونا کیسز میں کمی یا اضافے کی صورتحال دو ہفتوں میں واضح ہوگی، اسلام آباد میں کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا، خیبرپختونخواہ میں کیسز بڑھ گئے ، جب کہ کراچی میں کیسز کی شرح میں بہتری آئی ہے ، کورونا کی چوتھی لہر پر گہری نظر ہے, بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد: سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کےخلاف فوجداری مقدمہ درج
🗓️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
یحیی السنوار؛ نوجوانوں کے لیے الہام بخش مجاہد
🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کے قائدین، خصوصاً یحیی السنوار کی شہادت سے مزاحمتی
نومبر
وینزویلا کے دارالحکومت میں شہید قاسم سلیمانی کی دیواری پینٹنگ
🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کی ایک گلی میں
جنوری
صیہونی قیدی کیسے آزاد ہو سکتے ہیں؟ صیہونی اخبار
🗓️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹیز نے کھلے عام اعتراف کیا کہ اگر
جنوری
پنجاب میں لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے
🗓️ 15 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی
مئی
یورپی یونین کی ٹویٹر کو صلاح
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:لی فیگارو، تھیری بریٹن نے اس سوشل نیٹ ورک کے مالک
جون
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر
کالعدم ٹی ٹی پی اب بھی پاکستان میں حملوں کیلئے افغانستان کی سر زمین استعمال کررہی ہے، خواجہ آصف
🗓️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
اپریل