🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی نے زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا اور پاکستان کا ایٹمی توانائی کا پروگرام کامیاب ترین قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کے نیوکلیئر پاور جنریشن پروگرام کو ایک کامیاب ترین پروگرام قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے زیادہ پائیدار اور ڈی کاربنائزڈ بجلی کی پیداوار کے لیے جوہری توانائی کے کردار پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے چشمہ میں ریڈیو ایکٹیو ویسٹ انسینریٹر کا بھی افتتاح کیا۔
گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈی جی آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی کا دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان دیرینہ تعاون ہے جو 1957 سے شروع ہوا، پاکستان اس وقت انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر پاکستان کی گہرے شراکت داری کی تصدیق کرتا ہے جس کا مقصد ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے داعش کو بنایا ہے: رابرٹ ایف کینیڈی
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ ایف کینیڈی
اپریل
آصف علی کیا پراعتماد کھلاڑی ہے: ہمایوں سعید
🗓️ 30 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار
اکتوبر
امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 7 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان
اپریل
کرم میں فائرنگ سے مزید 6 افراد جاں بحق، گورنر اور سیاسی قیادت جرگے کیلیے کوہاٹ پہنچ گئی
🗓️ 1 دسمبر 2024 کرم ایجنسی: (سچ خبریں) کرم میں سیز فائر کے باوجود کشیدگی
دسمبر
واشنگٹن نے شیرین ابوعاقلہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا
🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے
ستمبر
صیہونی جیل میں ایک انٹیلی جنس افسر کی مشکوک موت
🗓️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کی ایک فوجی جیل میں ایک
جون
کورونا کے بارے میں ایف بی آئی کا اہم اعتراف
🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر
مارچ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد سے روک دیا
🗓️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 سابق نیوی افسران
جون