اسلام آباد: اسرائیل مخالف احتجاج میں طلبہ، پولیس میں جھڑپ، سابق سینیٹر سمیت متعدد افراد گرفتار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی جبکہ کیپیٹل پولیس نے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 55 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے خلاف ’سیو غزہ‘ احتجاج اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں کیا گیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی طرف جانے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، اس دوران پولیس نے آبپارہ چوک کو کلیئر کروا کر ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے مجموعی طور پر 55 کارکنان کو گرفتار کیا جنہیں آبپارہ کوہسار اور مارگلہ میں منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کارکنان میں 5 خواتین کو رہا کر دیا گیا ہے، گرفتار کارکنان اور سینیٹر مشتاق پر مقدمہ درج کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی نے فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی، مارچ کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کی۔

نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ظلم و جارحیت کرکے بچوں اور خواتین کو شہید کر رہا ہے۔

انھوں نے فلسطین اور غزہ کے عوام کی جرات اور استقامت کو سلام پیش کیا، ان کا کہنا تھا اسرائیل قتل عام کر رہا ہے اور آبادیوں پر بم برسا رہا ہے، امت مسلمہ کو متحد ہو کر آگے بڑھنا اور اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی میں 42 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 99 ہزار 800 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں، گو کہ اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں کیوں کہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں ہزاروں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

مشہور خبریں۔

کویتی حکومت مستعفی

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق کویت کے وزیراعظم نے سرکاری طور پر

عرب لیگ کے اجلاسوں میں شام کی موجودگی سے عربوں کی یکجہتی کو تقویت ملتی ہے:عمان

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ میں عمان کے مستقل نمائندے نے اس بات پر

صیہونی فوج قابض کابینہ سے کیوں غصہ ہے؟ صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب

یوکرین کی یورپی یونین میں رکنیت کا بہت زیادہ امکان ہے: بائیڈن

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:     یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل

وزیر اعظم نے مہنگائی کی اصلی وجہ بتا دی

?️ 17 جنوری 2022پشاور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر

یمن کے مقبوضہ علاقوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھلی جنگ پر انصار اللہ کا ردعمل

?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے ایک فوجی عہدیدار بریگیڈیئر جنرل عابد

پی ٹی آئی نے درخواست دیے بغیر ڈی چوک پر احتجاج کیا، سیکریٹری داخلہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب

?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی سیکریٹری داخلہ نے پی ٹی آئی

صیہونی حکومت کے خلاف بالکان کے مسلمان سڑکوں پر

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے لیے پوری دنیا کے عوام کی حمایت کے تسلسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے