?️
سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل 27 اکتوبر کو” یوم سیاہ“ کے طور پر منائیں گے جسکا مقصد بھارتی حکام اور عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیری اپنے مادر وطن پر غیر قانونی بھارتی قبضے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947 کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل 27اکتوبر بروز اتوار مکمل ہڑتال کی جائے گی۔آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں ، مظاہرے اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ”یوم سیاہ “ منانے اور ہرتال کرنے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے جبکہ دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اپیل کی حمایت کی ہے۔
دریں سری نگر، بارہمولہ، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام، کپواڑہ اور مقبوضہ جموںوکشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر بھی چسپاں کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے بھی لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 27اکتوبر کو مکمل ہڑتال کریں۔ پوسٹر کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموںنے چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹروں میں لکھا ہے” کشمیری غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، 27 اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ بھارت نے 1947میں اس روز کشمیریوں کی خواہشات پامال کرتے ہوئے جموںوکشمیر پر تسلط جما لیا تھا۔
پوسٹروں میں مزید لکھا ہے کہ ”کشمیر ی بھارتی غلامی ہرگز قبول نہیں کریں گے اور آزادی کی صبح تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پوسٹروں میں بیرون ممالک مقیم کشمیریوں پر بھی زور دیا گیا گیا کہ وہ27اکتوبر کو بھارت کے خلاف بھر پور مظاہرے اور کشمیریوں کیخلاف بی جے پی-آر ایس ایس حکومت کے مذموم ایجنڈے کا پردہ چاک کریں۔
پوسٹر سماجی رابطوں کی سائٹوں وٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ پربھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتارپور آمد
?️ 5 مئی 2025شکرگڑھ (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری
مئی
امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے سلسلہ میں ٹرمپ کا اظہار خیال
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:جنیوا میں امریکی اور روسی صدور کےدرمیان ہونے والی کل کی
جون
کیا فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت ملنا چاہیے؛چین کا کیا کہنا ہے؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اپنی تقریر میں غزہ کی جنگ
مارچ
اسرائیل اور لبنان جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اتوار
ستمبر
جنگ بندی پر حماس کے مثبت ردعمل کے خلاف نیتن یاہو کا کھیل
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ جیسے
اگست
عراقی سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے شامی تیل کی چوری
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: قابض امریکی افواج نے درجنوں ٹرکوں کے قافلے کو جو
جنوری
لاہور میں زبردست مظاہرے اعلی افسروں سمیت 5 افراد اغوا
?️ 18 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےلاہور میں
اپریل
واٹس ایپ پر وائس چیٹ میں زیادہ افراد کو شامل کرنا ممکن
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ
نومبر