?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ انہیں شادی پر سب سے زیادہ ٹرولنگ کا سامنا رہا، ان کے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، ان کے شوہر کے بھارتی ہونے کی وجہ سے ان کا مذہب بھی دوسرا سمجھا گیا۔
مدیحہ امام نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک سوال پر بتایا کہ شوبز کیریئر کے دوران عام طور پر وہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کا شکار نہیں رہیں لیکن انہیں شادی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ ان کی شادی اور نکاح کا مذاق اڑایا گیا، ان کے شوہر کو ان کے چہرے اور خدوخال کی وجہ سے بدترین ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔
مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے تو لوگوں نے ان کے شریک حیات کا مذہب دوسرا سمجھا اور اسے کسی اور مذہب سے جوڑ دیا۔
ان کے مطابق لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہےکہ بھارت میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ رہتے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ ہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ شوہر سے متعلق وضاحت دینا ان کی غلطی تھی، انہیں کوئی وضاحت نہیں دینی چاہیے تھی لیکن انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کی وجہ سے شوہر کے مذہب سے متعلق وضاحتیں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وضاحتیں دینے کے باوجود ان پر تنقید کی گئی اور جب انہوں نے ثبوت کے طور پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں تو ان کے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، ان کے شوہر کے چہرے پر مذاق اڑایا گیا۔
مدیحہ امام نے کہا کہ والدہ انہیں منع کرتی رہیں کہ کسی کو کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں لیکن انہوں نے اس باوجود مداحوں کی وضاحتیں دیں اور یہ کہ انہوں ںے وضاحتیں دے کر غلط کیا۔
انہوں نے شوہر کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے ہاں بھی پاکستان کی طرح قبائلی نظام ہے، پورا قبیلہ ایک دوسرے سے جڑا رہتا ہے۔
اگرچہ مدیحہ امام نے ایک بار پھر شادی اور شوہر پر بات کی لیکن انہوں نے ایک بار پھر کھل کر واضح نہیں کیا کہ ان کے شوہر کا تعلق کس مذہب سے ہے؟
وہ ماضی میں متعدد بار بتا چکی ہیں کہ ان کے شوہر ہندو نہیں، تاہم اس باوجود انہوں نے ان کے مذہب اور عقائد پر وضاحت نہیں دی جب کہ سوشل میڈیا پر ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے غیر مسلم شخص سے شادی کی۔
وہ ماضی میں یہ بھی بتا چکی ہیں کہ ان کے شوہر سے شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔
ان کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مئی 20230 میں ہوئی تھی، ان کے شوہر کا نام موجی بصر ہے جو بھارتی ریاست ارونا چل پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔ شادی کی تصدیق کے تقریبا 6 ماہ بعد نومبر 2023 میں مدیحہ امام اور موجی بصر کے ولیمے کی تقریب ارونا چل پردیش میں منعقد کی گئی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی حکومت کا مظاہرین کا سلوک
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: فرانس کی وزارت انصاف نے گزشتہ ماہ مظاہروں میں حصہ
جولائی
کورونا: ملک بھرمیں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد16 ہزار سے تجاوزکر گئی
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس سے دنیا میں جہاں عوام متاثر ہوئے ہیں
مئی
نیویارک میں مبینہ چینی خفیہ پولیس اسٹیشن چلانے پر امریکی شہری کو سزا
?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:امریکی عدالت نے 64 سالہ شہری لو جیان وانگ کو نیویارک
مئی
بائیڈن حکومت عراق اور شام میں داعش کی بحالی کا ارادہ رکھتی ہے: شامی پارلیمنٹ کے ممبر
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام میں داعشی دہشت
فروری
ہیروشیما کے میئر: ٹرمپ ایٹم بمباری کی حقیقت کو نہیں سمجھتے
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے بیانات پر جاپانی حکام اور عوام کے
جولائی
امریکی وزیر دفاع صیہونی حکومت کی مہم جوئی کے نتائج سے خوفزدہ
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا
ستمبر
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے برعکس سوڈانی فوج کا ساتھ کیوں دیا؟
?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: یو اے ایی افریقہ اور بحیرہ احمر میں اپنا اثر
نومبر
آرمی چیف سے ملنے والی کاروباری برادری کا مقصد اپنے کاروبار کا تحفظ ہے، فواد چوہدری
?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
مارچ