?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی نے زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا اور پاکستان کا ایٹمی توانائی کا پروگرام کامیاب ترین قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کے نیوکلیئر پاور جنریشن پروگرام کو ایک کامیاب ترین پروگرام قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے زیادہ پائیدار اور ڈی کاربنائزڈ بجلی کی پیداوار کے لیے جوہری توانائی کے کردار پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے چشمہ میں ریڈیو ایکٹیو ویسٹ انسینریٹر کا بھی افتتاح کیا۔
گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈی جی آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی کا دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان دیرینہ تعاون ہے جو 1957 سے شروع ہوا، پاکستان اس وقت انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر پاکستان کی گہرے شراکت داری کی تصدیق کرتا ہے جس کا مقصد ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔


مشہور خبریں۔
شفاف انتخابات ایک چیلنج ہے
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قوم کو اس وقت مجلس شوریٰ کے ایوانِ
فروری
اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کا جانبدارانہ موقف ایک بڑا مسئلہ
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کا
ستمبر
امریکی شہری یوکرین میں فوجی مداخلت کے مخالف
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج سے ظاہر
اگست
مغربی عراق میں داعش کے 4 ٹھکانے تباہ
?️ 16 فروری 2026مغربی عراق میں داعش کے 4 ٹھکانے تباہ عراق کے صوبہ الانبار
فروری
افغانستان کے فاریاب صوبے کے ایک علاقہ پر طالبان کا قبضہ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کےایک مقامی عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے
جون
اردن کا شام کے السویداء علاقے پر فضائی حملہ
?️ 3 مئی 2026 سچ خبریں:اردن کے جنگی طیاروں نے شمالی سویدا میں شہر شہبا
مئی
بن سلمان کے بائیڈن مخالف موقف کے پس پردہ مقاصد، امریکہ کا ردعمل کیا ہو گا؟
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں سعودی ولی عہد
مارچ
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے قبل سخت حفاظتی اقدامات
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں
نومبر