سعودی عرب میں قید حماس رہنما کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا

سعودی عرب میں قید حماس رہنما کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا

?️

غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں بغیر کسی جرم کے قید حماس رہنما ڈاکٹر محمد الخضری کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور ان کی زندگی کا کبھی بھی خاتمہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں اپریل 2019ء ‌سے پابند سلاسل  جماعت کے دیرینہ رہنما ڈاکٹر محمد الخضری کی حالت تشویشناک ہے اور کسی بھی وقت ان کی زندگی ختم ہوسکتی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں تیس سال سے مقیم جماعت کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر محمد الخضری کو بنیادی انسانی حقوق اور طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی زندگی تشویشناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 83 سالہ الخضری سعودی جیل میں قید کیے جانے کے بعد کئی نئی طبی پیچیدگیوں کا شکار ہوئے ہیں، وہ کینسر کے مرض کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کا بھی شکار ہیں۔

خبر رساں ادارے اناطولیہ سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر الخضری دائمی امراض کا شکار ہیں اور انہیں جیل میں معاشی دشواریوں اور صحت کے بدترین مسایل کا سامنا ہے، انہیں بنیادی انسانی حقوق اور طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر الخضری پر کسی جرم کے ارتکاب کا الزام عاید نہیں کیا گیا اور اس کے باوجود انہیں مسلسل پابند سلاسل رکھا گیا ہے، حماس کے ترجمان نے ڈاکٹر الخضری، ان  کے بیٹے ھانی الخضری اور دیگر فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر الخضری کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور انہیں بدترین حالات میں قید کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر الخضری کو اپنے وکیل سے رابطہ کرنے کی بھی اجازت نہیں اور ان کے ٹرائل میں انصاف اور قانون کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی جنگ کو بھڑکانے کے لئے نئی فوجی ٹیکنالوجی

?️ 2 دسمبر 2025 اسرائیل کی جنگ کو بھڑکانے کے لئے نئی فوجی ٹیکنالوجی اسرائیلی

تہران قاہرہ اتحاد اسرائیل کے حق میں نہیں:صہیونی میڈیا

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے خطے میں ایران مخالف اتحاد کی تشکیل کے

علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️ 2 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈاپور نے

محسن نقوی کی دعوت پر اٹلی کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی وفاقی

(ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی

?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی

پیپلزپارٹی کو جب بھی حکومت ملی عوام کو روزگار دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا

?️ 30 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب

فلسطینی قیدیوں پر صہیونی حکومت کا تشدد

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے صہیونی حکومت کے فلسطینی قیدیوں

وزیر اعظم کی 20 پولینگ اسٹشینوں پر پھر سے انتخابات کی مانگ

?️ 23 فروری 2021ڈسکہ(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے