دنیا بھر کے قیدیوں کا ایک چوتھائی حصہ امریکی جیلوں میں ہے

قیدی

?️

سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں بڑی تعداد میں قیدی ہونے کی وجہ سے اس ملک میں اجتماعی قید کی اصطلاح ایک عام اصطلاح بن چکی ہے۔
لاس اینجلس ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق امریکی دنیا کی آبادی کا صرف 5 فیصد ہیں لیکن امریکن سول لبرٹیز یونین کے مطابق اس ملک میں دنیا کے تقریبا ایک چوتھائی قیدی ہیں،واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں اجتماعی قید کی طویل تاریخ ہے، اس طرز قید کا آغاز پہلی بار 19 ویں صدی میں غلامی کے خاتمے کے جواب میں جنوبی حکومتوں نے سزا کی ایک شکل کے طور پر شروع کیا ، جس نے ان کی معیشت کی بنیادوں کو تباہ کردیا۔

تاہم امریکی جیل کی آبادی میں بڑے پیمانے پر اضافے کے جواب میں ، "اجتماعی قید” کی اصطلاح 20 ویں صدی کے آخر میں مشہور ہوئی، اطلاعات کے مطابق رونالڈ ریگن کی صدارت کے دوران قید امریکیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہ، برینن جسٹس سینٹر کے مطابق جب ریگن نے 1980 میں اقتدار سنبھالا تو امریکی جیل کی آبادی 329000 تھی ،جب آٹھ سال کے بعد انھوں نے اقتدار چھوڑا تو یہ تعداد بڑھ کر 627000 ہوگئی ۔

اس کے علاوہ 1970 کے بعد سے امریکی جیل کی آبادی میں 700 فیصد اضافہ ہوا ہے، اطلاعات کے مطابق اس وقت ریاستہائے متحدہ میں قید خانوں میں 2.3 ملین افراد قید ہیں یہ ایک اعداد وشمار جو اس ملک میں آبادی میں اضافے اور جرائم کی شرح سے بہت آگے ہیں، امریکن سول لبرٹیز یونین کے مطابق قیدیوں کی تعداد میں اس بڑے پیمانے پر اضافے سے تاریخی طور پر رنگین فاموں کو سب سے بڑا دھچکا پہنچا ہے،یادرہے کہ ریگن دور کے آغاز میں اجتماعی قید کے وجود میں آنے سے رنگ برنگے لوگوں کو غیر متنازعہ طور پر قید کردیا گیا اور یہ رجحان آج بھی جاری ہے۔

تحقیق کے مطابق اس وقت امریکہ میں پیدا ہونے والے تین میں سے ایک سیاہ فام لڑکے کو بالآخر کسی نہ کسی وقت جیل میں جانا پڑتا ہےجبکہ یہ اعداد وشمار لاطینی نسل کے چھ افراد میں سے ایک کے لیے ہے،جبکہ سفید فام امریکی سترہ لڑکوں میں سے صرف ایک ہی جیل جائے گا،
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ہر سال امریکہ میں 600000 نئے لوگ جیلوں میں داخل ہوتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نے سری لنکن عوام کو بڑا آفر دیا

?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکا کی فوج

ہم روس کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے:امریکی صدر

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے

اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب

عمران خان نے واضح کردیا مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کسی سے رابطہ نہیں، علیمہ خان

?️ 7 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان

مغرب نے پابندیاں عائد کرکے خوراک کا عالمی بحران شروع کردیا ہے:روس

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے خوراک کے عالمی بحران اور

مسجد اقصی چلو

?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے فلسطینیوں سے

ایران جنگ سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا: امریکی رکن کانگریس

?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس کے رکن سیٹھ مولٹن نے ایران جنگ پر ٹرمپ

دمشق اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں سرکاری دورے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے