پی ٹی آئی نے برطانیہ سے موصول ہونے والے فنڈ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں

وزیر اعظم

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکمراں جماعت پاکستان (پی ٹی آئی) نے رواں برس برطانیہ سے پارٹی کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونے والے کروڑوں روپے کی تفصیلات جاری کردیں ہیں فنڈنگ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹرکے سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ ریار نے کہا کہ برطانیہ سے موصول ہونے والے 8 کروڑ 87 لاکھ روپے ‘ڈرمرز کے منہ پر طمانچہ ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے خلاف شرمناک اور جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی جیب سے پیسے بھیج کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

عبداللہ ریار نے بتایا کہ رواں برس برطانیہ میں 11 ہزار 208 پاکستانیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور ہر ایک نے رکنیت فیس کے طور پر 68 پاؤنڈز ادا کیے۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بیرونِ ملک شاخوں کی رکنیت فیس پارٹی کا اہم اور مستقل مالی ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان کی جانب سے ادا کی گئی فیس باضابطہ طریقے سے پارٹی کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی اور رکنیت فیس ادا کرنے والے ہر رکن کی معلومات اور تفصیلات محفوظ ہیں۔ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مزید کہا کہ دیگر ممالک میں پی ٹی آئی کی ممبر شپ کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے والے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ برطانیہ میں اکٹھا کیے گئے فنڈز سے متعلق پی ٹی آئی کا حالیہ بیان ‘رائے عامہ کی دھوکہ دہی کی مضحکہ خیز کوشش ہے’ کیوں کہ برطانیہ سے اس قسم کا کوئی ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروایا گیا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل کھوکھلے عوامی بیانات دے رہی ہے جن کی پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے تردید کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 جنوری کو عوامی طور پر فارن فنڈنگ کیس کی رازداری ختم کرنے کی پیشکش کی تھی جس سے پی ٹی آئی کے وکیل نے تحریری طور پر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے 2 فروری کو انکار کردیا۔

اسی طرح پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری خزانہ نے 9 فروری کو پارٹی کے 4 ملازمین کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے فنڈز موصول ہونے کو کھلے عام تسلیم کیا لیکن 15 فروری کو پی ٹی آئی کے وکیل نے اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے اس سے بھی انکار کردیا۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کے بینک اکاؤنٹس کے ساتھ 50 بین الاقوامی چیپٹرز ہیں، اور انہوں نے برطانیہ کے لائڈز بینک کے 2 اکاؤنٹس سمیت 7 بین الاقوامی بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کی جسے الیکشن کمیشن سے خفیہ رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹس میں آسٹریلیا کا اکاؤنٹ نمبر: 45838549859، اے این زی بینکنگ گروپ لمیٹڈ یو ایس اے بینک آف امریکا کے اکاؤنٹس: 488037228011، 488028507602 اور 488037228024، کینیڈا کے سی آئی بی سی بینک کا اکاؤنٹ : 228428706 اور برطانہ کے لائڈز بینک کے 2 اکاؤنٹس 00191424 اور 26675768 شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ترکی کا صومالیہ میں میزائل اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ

🗓️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے بدھ کے روز

صیہونی حکومت کے سربراہ بھی سائبر حملے کا شکار

🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے

’احد چیمہ کے خلاف کیس نہیں بنتا‘، نیب کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع

🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگران وزیر اعظم

میں معافی نہیں مانگوں گا، میں ٹرمپ کا احترام کرتا ہوں: زیلنسکی

🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ ایک کشیدہ ملاقات کے

طالبان عالمی برادری کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی کوشش میں

🗓️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان  کی جانب سے افغان حکومت کی تشکیل میں چھ ممالک 

پنجاب میں ڈاکوں نے پٹرول پمپ پر حملہ کردیا

🗓️ 11 اکتوبر 2021صادق آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ پنجاب کے سرحدی

غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت

🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں آج علی الصبح فضائی حملوں اور

خیبر پختونخوا سیکورٹی بحران کا موثر اداکار

🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران 20 پاکستانی سکیورٹی فورسز کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے