?️
روم (سچ خبریں)بین الاقوامی ای کامرس کمپنی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون پر ایک ارب 28 کروڑجرمانہ عائد کر دیا گیا، یہ جرمانہ اٹلی کی ایک عدالت نے ایمازون کو مارکیٹ پر غلبے کے لئے غیر قانونی طریقوں کے استعمال پر عائد کیا ہے اور اس حوالے سے ایمازون کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں تجارتی صارفین کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے نے ای کامرس ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔کمپنی کو مارکیٹ پر غلبے کے لئے غیر قانونی طریقوں کے استعمال کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ایمیزون کو ایک ارب28 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ایمازون نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے بالکل اتفاق نہیں کرتے اور انتظامیہ اس کے خلاف اور انصاف کے حصول کیلئے بھرپور قانونی چارہ جوئی کرے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل اٹلی ہی میں گزشتہ ماہ ایمازون پر یورپی قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چھ کروڑ87 لاکھ یورو جرمانہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ای ٹیک سے وابستہ اداروں پر غلط معلومات کی فراہمی کے الزامات لگائے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے کئی ممالک کی حکومتیں ان کمپنیوں کے معاملات کی جانچ پڑتال میں بتدریج سختی کررہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے
فروری
آئی ایم ایف معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں ایک سیشن میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا تاریخی اضافہ
?️ 3 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے
جولائی
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دفتر خارجہ
?️ 12 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سے
فروری
ترکی نے سعودی عرب کی مدد کے لیے دفاعی ساز و سامان بھیجنا کیا شروع
?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں: ترکی سعودی عرب کو یمن کی تحریک انصاراللہ سے نمٹنے
اکتوبر
ٹرمپ کے ساتھ نیتن یاہو کی فون کال
?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں:مقبوضہ بحرالمیت علاقے میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے
مئی
روس کا پاکستان سے چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ
?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) روس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ
اپریل
پاکستانی سفارتی مشن کی اقوام متحدہ میں چینی مندوب سے ملاقات، اپنا موقف پیش کیا
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری
جون
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 21 فیصد کرنے کا اعلان
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں
اپریل