?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کترینہ کیف کو شادی خانہ آبادی کی مبارک بار دیتے ہوئے انہیں شادی شدہ کلب میں خوش آمدید کہہ دیا۔ پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پیاری کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی مبارک ہو۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پریتی زنٹا نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی دلکش تصویر شیئر کی جس میں دونوں فلم اسٹار محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پیاری کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی مبارک ہو۔
بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’اپنے خاص دن پر تم دونوں کو دیکھ کر میرا دل بہت خوشی سے بھر گیا ہے۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ دونوں کو آج اور ہمیشہ زندگی کے ساتھی کے طور پر ایک نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے محبت اور خوشی نصیب ہو۔آخر میں اُنہوں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی شدہ کلب میں خوش آمدید بھی کہا۔
واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔دنیا بھر میں موجود اس جوڑی کے چاہنے والوں کی جانب سے نئے سفر کے آغاز پر اِنہیں دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجی جا رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متبادل مقامی اشیا کی طلب میں اضافہ ریکارڈ
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مبینہ حمایت کے
دسمبر
نیب نے بیڑا غرق کر دیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی
ستمبر
وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں کروڑوں مالیت کی سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف
?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں میں کروڑوں روپے مالیت
دسمبر
بھارتی فوجیوں نے989 1سے اب تک 2 ہزار 3سو52 کشمیری خواتین شہیدکیں
?️ 25 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج دنیا بھر میں” خواتین کے خلاف تشدد کے
نومبر
9 مئی کے واقعات کے بارے میں رانا ثناءاللہ کا بیان
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
بدلتی دُنیا میں بھی پاکستان کا اہم کردار، ہمیں سفارتی سطح پر بڑی کامیابیاں ملیں۔ عطا تارڑ
?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
نومبر
لبنان کے مارون الراس علاقے میں خطرناک واقعہ؛صیہونیوں کا تحقیقات کرنے کا اعلان
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق، کچھ صہیونی باشندے مقبوضی فلسطینِ کی سرحد
دسمبر
ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ مکمل طور پر غیر ضروری ہے: جرمن چانسلر
?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:جرمن چانسلر نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران
اپریل