?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکمراں جماعت پاکستان (پی ٹی آئی) نے رواں برس برطانیہ سے پارٹی کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونے والے کروڑوں روپے کی تفصیلات جاری کردیں ہیں فنڈنگ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹرکے سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ ریار نے کہا کہ برطانیہ سے موصول ہونے والے 8 کروڑ 87 لاکھ روپے ‘ڈرمرز کے منہ پر طمانچہ ہے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے خلاف شرمناک اور جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی جیب سے پیسے بھیج کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔
عبداللہ ریار نے بتایا کہ رواں برس برطانیہ میں 11 ہزار 208 پاکستانیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور ہر ایک نے رکنیت فیس کے طور پر 68 پاؤنڈز ادا کیے۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بیرونِ ملک شاخوں کی رکنیت فیس پارٹی کا اہم اور مستقل مالی ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان کی جانب سے ادا کی گئی فیس باضابطہ طریقے سے پارٹی کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی اور رکنیت فیس ادا کرنے والے ہر رکن کی معلومات اور تفصیلات محفوظ ہیں۔ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مزید کہا کہ دیگر ممالک میں پی ٹی آئی کی ممبر شپ کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے والے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ برطانیہ میں اکٹھا کیے گئے فنڈز سے متعلق پی ٹی آئی کا حالیہ بیان ‘رائے عامہ کی دھوکہ دہی کی مضحکہ خیز کوشش ہے’ کیوں کہ برطانیہ سے اس قسم کا کوئی ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروایا گیا۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل کھوکھلے عوامی بیانات دے رہی ہے جن کی پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے تردید کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 جنوری کو عوامی طور پر فارن فنڈنگ کیس کی رازداری ختم کرنے کی پیشکش کی تھی جس سے پی ٹی آئی کے وکیل نے تحریری طور پر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے 2 فروری کو انکار کردیا۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری خزانہ نے 9 فروری کو پارٹی کے 4 ملازمین کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے فنڈز موصول ہونے کو کھلے عام تسلیم کیا لیکن 15 فروری کو پی ٹی آئی کے وکیل نے اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے اس سے بھی انکار کردیا۔
اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کے بینک اکاؤنٹس کے ساتھ 50 بین الاقوامی چیپٹرز ہیں، اور انہوں نے برطانیہ کے لائڈز بینک کے 2 اکاؤنٹس سمیت 7 بین الاقوامی بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کی جسے الیکشن کمیشن سے خفیہ رکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹس میں آسٹریلیا کا اکاؤنٹ نمبر: 45838549859، اے این زی بینکنگ گروپ لمیٹڈ یو ایس اے بینک آف امریکا کے اکاؤنٹس: 488037228011، 488028507602 اور 488037228024، کینیڈا کے سی آئی بی سی بینک کا اکاؤنٹ : 228428706 اور برطانہ کے لائڈز بینک کے 2 اکاؤنٹس 00191424 اور 26675768 شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
مولانا نے نواز شریف اور زرداری کے سامنے درد دل بیان کیا
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
مارچ
جولانی: ٹرمپ کا فیصلہ تاریخی تھا
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ ابو محمد جولانی کے
مئی
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں پر تالے لگ گئے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے 400 سے زائد تعلیمی اداروں
نومبر
ٹرمپ کی مہم جوئی 2024 میں ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے نقصان دہ:امریکی سینیٹر
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2020
فروری
دنیا کو ملکر فلسطین، کشمیر میں جاری مظالم اور بربریت کا خاتمہ کرنا ہوگا، اسحٰق ڈار
?️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
جنوری
بھارتی آبی جارحیت: ستلج ، راوی اور چناب میں سیلاب، درجنوں بستیاں زیرآب
?️ 26 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر اطلاع پانی
اگست
حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے باوجود انتظامی اور پنشن اخراجات 161 ارب روپے تک پہنچ گئے
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کے سول ایڈمنسٹریشن اور پنشن کی ادائیگیوں
دسمبر
جنگ بندی اسرائیل کے لیے حماس کی سرنگوں کی تباہی کا سنہری موقع
?️ 15 دسمبر 2025 جنگ بندی اسرائیل کے لیے حماس کی سرنگوں کی تباہی کا
دسمبر