اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی رچا لی؟

علیزے گبول

?️

خبریں ہیں کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں دوسری شادی کرلی۔علیزے گبول نے پہلی شادی 2016 کے بعد کی تھی اور انہیں پہلے شوہر سے ایک بیٹی مرال بھی ہے۔اداکارہ و ماڈل 2017 میں اس وقت میڈیا کی خبروں کی زینت بنی تھیں جب برطانوی میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ علیزے گبول کے پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے تعلقات ہیں۔برطانوی میڈیا میں خبریں آئیں تھیں کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان کشیدہ تعلقات کی ایک وجہ دبئی میں مقیم پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے گبول بھی ہیں۔

اس وقت یہ خبریں تک آئی تھیں کہ علیزے گبول اور عامر خان جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ایسی خبروں پر دونوں نے کھل کر کوئی بات نہیں کی تھی اور بعد ازاں دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئیں۔

علیزے گبول کو 2018 میں پہلے شوہر اسامہ کے ساتھ بیٹی کی سالگرہ پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، دونوں کی 2017 میں ہی طلاق ہوچکی تھی مگر بیٹی کی وجہ سے ان کے درمیان اچھے تعلقات تھے۔

گزشتہ دو سال سے علیزے گبول کو فیشن شوز سمیت ڈراموں و فلموں میں بھی دیکھا گیا جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وہ کورونا کا شکار بھی ہوئی تھیں تاہم دو ہفتوں کے اندر ہی وہ صحت یاب ہوگئی تھیں۔

اب اچانک انہوں نے 19 فروری کو انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی دوسری زندگی کا آغاز ہوگیا۔

علیزے گبول نے 19 فروری کو ایک مرد کی جانب سے انگوٹھی پہنائے جانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نئی زندگی کی شروعات ہوگئیں اور ساتھ ہی انہوں نے اس پر خدا کے شکر بھی ادا کیا۔

علیزے گبول کی سابق شوہر اور بیٹی کے ہمراہ 2018 میں کھینچی گئی تصویر: فائل فوٹو: فیس بک
علیزے گبول کی سابق شوہر اور بیٹی کے ہمراہ 2018 میں کھینچی گئی تصویر: فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا شادی؟ اور نہ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی زندگی کا آغاز کب سے ہوا؟

اداکارہ نے قریبی دوستوں کی جانب سے مبارک باد کی پوسٹس کو بھی اسٹوری میں شیئر کیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے قریبی دوستوں کی جانب سے مبارک باد کی پوسٹس کو بھی اسٹوری میں شیئر کیا—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور تصویر شیئر کی، جس میں انہیں کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تصویر میں اداکارہ نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا اور اداکارہ کی جانب سے مذکورہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔

 

علاوہ ازیں علیزے گبول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ساتھی ماڈلز، شوبز شخصیات اور قریبی دوستوں کے انسٹاگرام پوسٹس بھی شیئر کیں، جن میں انہیں شادی کی مبارک باد دی گئی تھی۔

علیزے گبول کو قریبی افراد کی جانب سے شادی کی مبارک باد دیے جانے کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں ہیں کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی۔

 

مشہور خبریں۔

لبنان کی جماعت نے کیا صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدے کے خطرات سے خبردار 

?️ 28 جون 2026سچ خبریں: لبانی گروپ شبیبہ نے اپنے ملک کی مغرب نواز حکومت اور

روسی ایٹمی میزائل کے بارے میں نیٹو کی خفیہ رپورٹ

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: جرمن اخبار ‘ڈائی ویلٹ’ کے مطابق، نیٹو کی خفیہ رپورٹ میں

مغربی ایشیا میں کشیدگی کا فوجی حل نہیں ہے: اسپین

?️ 9 جون 2026سچ خبریں: اسپین کے وزیر خارجہ خوزے مانوئل الباریس نے آج پیر کو

ایران امریکی بحری ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے:سی آئی اے کا اعتراف

?️ 9 مئی 2026سچ خبریں:امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے تجزیے میں

القرعون ڈیم کے بارے میں صہیونی دعووں کی تردید

?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں:حزب‌الله لبنان نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں

63% اسرائیلی طلباء نے تعلیم چھوڑی

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: پیر کے روز Ma’ariv اخبار کی طرف سے شائع ہونے

غزہ میں اسرائیلی قیدی کیسے رہے؟؛ صہیونی میڈیا کی زبانی

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے