?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر مراعات دیں گے، گھوڑے اور گدھے میں فرق کریں گے، سب ملازمین کو ایک جیسی مراعات نہیں ملنی چاہئیں، درست بات ہے ملازمین کو مہنگائی کے تناسب سے ریلیف ملنا چاہیے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف خود نہیں آتا ، آئی ایم ایف کے پاس ہمیں خود جانا پڑتا ہے،میرے دور میں جب ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے تو اس وقت دہشتگردی کی جنگ جاری تھی ، تو امریکا، یورپ ہمارے ساتھ تھے، اس وقت خطے کی جیوپولیٹیکل صورتحال مختلف ہے، مغربی ممالک نے ہمارے اوپر سے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں۔
بجلی اور گیس کے ٹیرف میں اضافہ ہوا، جس سے غربت بڑھی ، عمران خان کو داد دیتا ہوں اس نے کنسٹرکشن انڈسٹری اور زراعت کی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں گروتھ کی کافی گنجائش ہے، صنعت کو فروغ دیں گے اورآئی ٹی اور سافٹ ویئر کو صنعت کا درجہ دیں گے۔
ٹیکس جو دے رہا ہے، ہم اس کے پیچھے لگے رہتے ہیں، ہم ٹیکس کو بڑھاتے نہیں ہیں، سیلز ٹیکس میں ٹیکنالوجی استعمال نہیں کررہے، اب ہم ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے۔ نادرا کے پاس 7.2ملین ڈیٹا ہے ، ان کے پاس جائیں گے کہ بھئی ٹیکس دیں۔انہوں نے کہا کہ میں واضح بتانا چاہتاہوں کہ میری اجازت کے بغیر کوئی گرفتار نہیں کرسکے، اگر ایف بی آر کو کسی پر شک ہے کہ ٹیکس نہیں دے رہا، ہمیں دو طریقوں سے پتا چلے گا کہ ٹیکس کس نے نہیں دیا، ایک وہ جس نے ٹیکس ریٹرن فائل ہی نہیں کیا، اسی طرح تھرڈ پارٹی آڈٹ کرے گی، اس کے بعد میری اجازت کے ساتھ گرفتاری ہوگی۔
پکڑ دھکڑ نہیں کرنے دوں گا، گرفتار ان کو کریں گے تو ٹیکس چوری ثابت کرے گا۔ہمارے لوگ اہم اتحادیوں سے بات کررہے ہیں، امید ہے گنجائش نکل آئے گی، وزیراعظم اور میں نے ٹیرف بڑھانے اور ٹیکسز کی شرائط ماننے سے انکار کردیا ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ ملازمین کی بات درست ہے کہ 15فیصد مہنگائی بڑھی،تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا ہے اور الاؤنسز سارا ٹیکس نکل جائے گا۔ لیکن پے اینڈ پنشن کمیشن کو اس کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ابھی ہماری جیب بھری نہیں ہوئی ،ملازمین کو مہنگائی میں ریلیف ضرور دینا چاہیے، اسی طرح گھوڑے اور گدھے میں فرق ہونا چاہیے ، سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر مراعات ملیں گی۔


مشہور خبریں۔
کیا ترکی اور عراق کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 3 اپریل 2024سچ خبریں: ترک ذرائع نے 12 سال بعد اس ملک کے صدر
اپریل
سوڈان میں ختم نہ ہونے والی خانہ جنگی
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: سوڈانی ذرائع نے خرطوم میں محمد حمدان دقلو جسے حمدتی
ستمبر
دکھاوے کے ماسٹر امریکہ کا لبنانی عوام کے خلاف منافقانہ دعوی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ نے اپنے ہی بموں کے ذریعہ لبنان میں بے
اکتوبر
مغربی ممالک ظالم کو مظلوم کیوں بنا رہے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے نائب مستقل نمائندے نے تاکید
جنوری
فرانس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:پولیس کی تلاشی کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے تقریباً
ستمبر
کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر
اکتوبر
کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے: حریت کانفرنس
?️ 30 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ
اپریل
آج حتمی فیصلہ ہو جائیگا کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے،بیرسٹر گوہر
?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا
فروری