حکومتِ پنجاب کی ترین گروپ کو منانے کی کوشش جاری

پنجاب

?️

لاہور(سچ خبریں) حکومت پنجاب بظاہر جہانگیر ترین گروپ کا دباؤ محسوس کرتی نظر آرہی ہے کیوں کہ حکومت نے اراکین صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں تحصیل کی سطح پر افسران کا تبادلہ کر کے انہیں سہولت فراہم کرنی شروع کردی ہے۔جہانگیر ترین گروپ سے منسلک ان پیش رفتوں سے باخبر ایک سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ جہانگیر ترین گروپ کے ہونے والے اجلاس میں اس پر اتفاق کیا گیا تھا۔

حال ہی میں حکومت پنجاب نے اسد علی بودھ کو دنیا پور تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا تھا لیکن جب اعلیٰ سطح سے احکامات آئے تو مذکورہ افسر کا تبادلہ کر کے اعتزاز انجم کو تعینات کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا تھا اسد علی بودھ کا تبادلہ اور اعتزاز انجم کا تقرر ترین گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی زوار حسین وڑائچ کی سفارش پر عمل میں آئی۔

قبل ازیں لودھراں کے ڈی پی او کرار حسین کا تبادلہ کرکے ایک جونیئر افسر عبدالرؤف بابر کو ڈی پی او تعینات کردیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر ترین گروپ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ذریعے تجاویز پیش کرے تو حکومت پنجاب اسسٹنٹ کمشنروں، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کا تبادلہ کرنے کو راضی ہے۔

تاہم ترین گروپ کے اراکین انکاری ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقوں میں اپنی پسند کے افسران کے تقرر کی سفارشات نہیں کررہے۔

گروپ کے ایک سینئر رکن کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بودھ خود دنیا پور تحصیل میں اپنی تعیناتی سے خوش نہیں تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں افسران کے تبادلے اور تقرر میں زیادہ ملوث نہیں بلکہ وہ اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام چاہتے ہیں تا کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک برقرار رہے۔

سول سروس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ تبادلہ و تقرر ایک پیچیدہ معاملہ ہے کیوں کہ بعض اوقات افسران خود اپنی ترجیحات کی وجہ سے کچھ اضلاع اور تحصیلوں میں اپنا تقرر نہیں چاہتے۔

اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ترین گروپ کے ساتھ ملاقات کے بعد گروپ اراکین کے ساتھ تعاون کے لیے ایک ڈپٹی سیکریٹری کو مقرر کیا تھا، افسر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے اصل میں ترین گروپ کے ساتھ تعاون بہتر بنایا ہے تا کہ مسائل کے حل کے لیے انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب میں اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، کیا وہ نیتن یاہو کے خلاف متحد ہوں گے؟

?️ 21 ستمبر 2025تل ابیب میں اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، کیا وہ نیتن یاہو کے

امریکی عوام کی اکثریت ٹرمپ کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے ایک نئے سروے کے نتائج

احمد الشارع علویوں کے قتل عام پر پرڈالنے کی کوشش میں ہیں:امریکی تحقیقی ادارہ

?️ 23 نومبر 2025احمد الشارع علویوں کے قتل عام پر پرڈالنے کی کوشش میں ہیں:امریکی

ٹرمپ کا چینی اور فرانسیسی طلباء پر جاسوسی کا الزام

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے

حماس نے الحیا کے قتل کی خبروں کی تردید کی ہے

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے

پائلٹوں اور افسروں کے بعد صیہونی ڈاکٹر بھی اسرائیلی ہڑتالوں میں شامل

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، عبرانی اخبار Haaretz نے لکھا کہ ڈاکٹروں

جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام کیسے ہو سکتا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری

مسجد الاقصی پر ایک بار پھر صہیونی آبادکاروں کی یلغار

?️ 27 مئی 2026سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے مسجد الاقصی میں صہیونی آبادکاروں کی یلغار کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے