?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ہائی سکیورٹی زونز ایکٹ اور پراپرٹی قوانین میں ترمیم سمیت کئی سمریاں منظور کر لی گئیں۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا، صوبائی کابینہ کے 31ویں اجلاس میں 30ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کابینہ نے کردی، قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کے اجلاسوں کے منٹس کابینہ میں پیش کردئیے گئے۔
کابینہ نے قانون و امن و امان سے متعلق قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں کی کارروائی کی منظوری دیدی، اساتذہ کے طبی اخراجات سے متعلق سمری بھی منظور کر لی گئی۔
این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کی ششماہی رپورٹس کابینہ میں پیش کی گئی، پنجاب حکومت کے آڈٹ سال 2019-20 اور 2022-23 کی رپورٹس اور مسیحی اور ہندو شادی لائسنس کے اجرا اور رجسٹرار تقرری کی سمری بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔
پنجاب کی کابینہ نے پراپرٹی قوانین میں ترمیم کی تجویز، ٹیلی کام ٹاورز کے لیے سرکاری اراضی لیز کی شرائط، ملکیتی حقوق دینے سے متعلق گرانٹ کی شرائط منظور کر لیں۔
پی آئی ای ڈی ایم سی کے میمورنڈم میں ترمیم کی تجویز بھی منظور کر لی گئی، ٹریفک وارڈن سروس رولز اور ہائی پوٹینشل ڈویلپمنٹ سکیم میں ترمیم،لوکل گورنمنٹ سروس رولز 2018 میں ترمیم کی سمری بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔
آئینی ترمیمی بل 2025 کابینہ میں پیش کیا گیا،پی ایچ اے ٹی اے آرڈیننس 2002 میں ترمیم کی تجویز، سوشل ویلفیئر و بیت المال کی پنٹا پالیسی، ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 میں ترامیم کی سمری، کے ایف ڈبلیو بینک سے 15 ملین یورو گرانٹ معاہدے کی سمری بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018 کے تحت کمیشن کے قیام کی سمری، ملتان اور بہاولپور بلڈ سینٹرز کے معاہدے کی تجدید کی سمری، پولیس رولز 1934 میں ترمیم کی سمری، سی سی ڈی میں خصوصی جنسی جرائم تفتیشی یونٹس کے قیام کی سمری پیش کی گئی۔


مشہور خبریں۔
شہر مزار شریف میں دھماکہ
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف شہر کے
اگست
گاڑیوں کو بھرپور توانائی بخشنے ولا ’’پاور پیسٹ‘‘ ہو گیا تیار
?️ 22 فروری 2021برلن{سچ خبریں} دنیا کے بیشتر ’’ایندھنی ذخیرہ خانے‘‘ (فیول سیلز) اسی اصول
فروری
صیہونیوں پر فلسطینیوں کے شکستناپذیر حوصلے کا خوف طاری
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ان فلسطینی خاندانوں کو خبردار کیا ہے جن
اکتوبر
اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کو تھانہ قرار دے دیا گیا، سیکیورٹی تعینات
?️ 22 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف
نومبر
عبرانی میڈیا نے نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان کشیدگی کا انکشاف کیا
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:Ynet، Yediot Aharonot اخبار کے آن لائن ورژن نے، ایک رپورٹ
مارچ
الکرامہ آپریشن سے فلسطین کو کیا فائدہ ہے ؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی حزب اللہ بٹالین نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد
ستمبر
جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی خودکشی کرنے کی کوشش
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے مستعفی وزیر دفاع کی
دسمبر
آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی آئی کو ابھی تک حکمنامہ نہیں ملا
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے
اکتوبر