آئرن گنبد غزہ کی حالیہ جنگ میں ناکارہ ثابت ہوا: صیہونی فضائیہ کا کمانڈر کا اعتراف

غزہ

?️

سچ خبریں:صیہونی فوج کے فضائی دفاع کے کمانڈر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئرن گنبد غزہ سے داغے گئے تمام میزائلوں اور راکٹوں کو نہیں روک سکتاجبکہ 11 روزہ جنگ ہماری حکومت کے لیے ایک غیر معمولی تجربہ تھا۔

صیہونی حکومت کے ایک جرنیل نے تسلیم کیا کہ حکومت کا میزائل دفاعی نظام صہیونیوں کے زیر قبضہ تمام علاقوں کا احاطہ نہیں کر سکتا، صیہونی فوج کے فضائی دفاع کے کمانڈر جنرل گلعاد بیران نے عبرانی ویب سائٹ واللاہ کو بتایا کہ آئرن گنبد نظام میزائل حملے کو روکنے کے لیے کوئی جادوئی آلہ نہیں ہے اور کسی بھی نظام کی کمزوریاں ہوتی ہیں  نیزوہ تمام خطرات کا جواب نہیں دے سکتا۔

صہیونی جنرل نے یہ بھی کہا کہ حالیہ جنگ میں (مزاحمتی گروپوں کے ساتھ گیارہ دن) آئرن گنبد کی بیٹریاں دیکھنے کے دوران وہ راکٹ اور میزائلوں کے مارے جانے کے خوف سے دو بار زمین پر لیٹنے پر مجبور ہوئے،یادرہے کہ  آئرن گنبد صیہونی حکومت کے جدید ترین میزائل دفاعی نظام میں سے ایک ہے جسے صیہونی کمپنی رافیل نے مختصر فاصلے کے میزائلوں اور مارٹروں کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے جبکہ اس میں لگنے والے ایک میزائل کی قیمت 35000 ڈالر ہے۔

بیران نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آئرن گنبد میزائل کے مسئلے کا حل نہیں ہےبلکہ یہ نظام آئی ڈی ایف کے دفاعی ڈھانچے کا حصہ ہے تاکہ ممکنہ نقصان کو کم کیا جا سکے،تاہم یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ میزائلوں کا کوئی بنیادی حل نہیں ہے ، انہوں نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا کہ مجھے یقین ہے کہ ان میزائلوں کا کبھی حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے غزہ کی پٹی سے داغے گئے میزائلوں سے نمٹنے کے لیے آئرن گنبد کی صلاحیت کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کی کامیابی کے بارے میں بات کرنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے بہت زیادہ تنازعہ کھڑا کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نوری المالکی وزارتِ عظمیٰ کے واحد امیدوار ہیں:ولید الاسدی

?️ 24 فروری 2026نوری المالکی وزارتِ عظمیٰ کے واحد امیدوار ہیں:ولید الاسدی عراق کے اتحادِ

پاکستان پیپلز پارٹی اپنا نام بدل کر سندھ پیپلز پارٹی رکھ لے۔ فاروق ستار

?️ 23 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا

انگلینڈ کی ملکہ انسانیت کے لیے خونی میراث

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     انگلستان کی ملکہ الزبتھ دوم 69 سال تک برطانیہ

اسلام آباد: لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز، اہلیہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کے سابق

تقریباً 11 ہزار اسرائیلی اپنے گھروں سے فرار 

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق، ایران کے میزائل حملوں کے بعد تقریباً

تحریک عدم اعتماد کامیاب: فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزادکشمیر منتخب

?️ 17 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم

شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ

امریکی ٹینک زیلنسکی کی مدد نہیں کرپائیں گے: سینئر روسی اہلکار

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے