?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے غذائی ضروریات کیلئے اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہہ دیا کہ خلیجی ممالک کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے اور پاکستان کی غذائی ضروریات متاثر کئے بغیر وافر مقدار میں موجود اشیا ہی بھیجی جائیں۔
ملک میں غذائی صورتحال اور اشیا کی برآمدت پر وزیراعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اشیاء خورونوش کا وافر ذخیرہ ہے،کسی بھی چیز کی قلت نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا عالمی سپلائی چینز متاثر ہونے سے خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خلیجی ممالک کو اشیاء خورونوش کی برآمد کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، برادر خلیجی ممالک کو اشیاء خورونوش کی برآمد کرتے وقت اعلی معیار یقینی بنایا جائے، وزیراعظم نے خلیجی ممالک میں تعینات سفراء و ٹریڈ افسران کو بھی متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا پی این ایس سی بحری راستے سے خلیجی ممالک کو اشیا برآمد کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
اجلاس کو خوراک کے موجود ذخائر اور پیداوار پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ زرعی اجناس، گوشت، پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ میں برآمد کی وسیع استعداد ہے، وزیراعظم نے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔


مشہور خبریں۔
دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، وزیر قانون
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
اپریل
مقبوضہ جموں کشمیر : مودی حکومت کی لوگوں کو حریت تنظیموں وابستگی پر سنگین نتائج کی دھمکی
?️ 20 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت
جنوری
صہیونی فوج کا جنوبی شام پر حملہ، 6 نوجوان گرفتار
?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک نے سرکاری خبر رساں ادارے (سانا) کے
فروری
دنیا اسرائیل کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھتی ہے؛ عبرانی اخبار کا اعتراف
?️ 13 جون 2026سچ خبریں:ایک عبرانی زبان کے اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ دنیا
جون
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطین کے شہر ام الفحم میں سیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی دہشتگردوں
جنوری
دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ دار ’سرحد پار‘ کے عناصر ہیں، وزیر داخلہ
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز
نومبر
پیوٹن کے سفر کا پیغام؛ یک قطبی دنیا کے خاتمے کا اعلان
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:روسی عرب ثقافتی مرکز کے سربراہ مسلم شیعتو نے اس بات
جولائی
یمنی حملوں کی وجہ سے ایلات میں سرگرمیاں مکمل طور پر معطل
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بحیرہ احمر، آبنائے باب المندب
مارچ