مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری، حریت کانفرنس نے شدید تشویش کا اظہار کردیا

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری، حریت کانفرنس نے شدید تشویش کا اظہار کردیا

?️

سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئے دن بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کاروائیوں کو وحشیانہ کاروائیاں قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جبری گرفتاریوں، پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ جیسے کالے قوانین کے وحشیانہ استعمال اور کورونا وبا کی آڑ میں کرفیو سے مقبوضہ علاقے میں خوفناک ماحو ل قائم ہوگیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے سیکریٹری پریس فیاض احمد بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں وادی چناب میں کشمیری نوجوانوں کے خلاف پولیس کی کارروائی اور ضلع راجوری سے چار نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان وحشیانہ کارروائیوں کابنیادی مقصد ان دور دراز علاقوں کے لوگوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے ان ظالمانہ اقدامات کے باوجود جدوجہد آزادی کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی پر امن جدوجہد کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

حریت کانفرنس کے سیکریٹری نے کہا کہ تاریخ اس تلخ حقیقت کی شاہد ہے کہ قابض فورسز دنیا بھر میں آزادی کی کسی بھی تحریک کو شکست نہیں دے سکی ہیں اور کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے تنازعہ کشمیر کے جلد از جلد حل کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر جبری گرفتاریوں، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور بنیادی حقوق سے انکار کا سخت نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات شروع کرنے کی غرض سے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے میں صیہونی مخالف آپریشن میں 4 فوجی زخمی

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے منگل کی صبح بیت لحم شہر کے

آرمی چیف کی ایرانی فضا ئیہ کے کمانڈر سے ملاقات

?️ 3 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے پاکستان

شہباز گل نے وزیر اعظم سے متعلق جسٹس وجیہ کے بیان کو مسترد کر دیا

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی رپورٹ کو حقائق کے منافی ہے

?️ 6 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ الیکشن

واٹس ایپ نے  ڈبلیو ایچ او سے اشتراک کر لیا

?️ 8 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے

خلائی ایٹمی بجلی گھرتیار کرنے میں چین کی اہم کامیابی

?️ 28 نومبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے خلا میں استعمال کےلیے ایسے ایٹمی بجلی گھر

بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے عالمی امن کوخطرہ لاحق ہے

?️ 17 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

دہشت گرد امریکی صدر نے ایک بار پھر سفارت کاری کی بات کی

?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے