وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک کی تیسری لمبی موٹر وے کی منظوری دے دی

?️

پشاور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر کے روز صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ڈی آئی خان موٹر وے اوردیر ایکسپریس وے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان دو اہم شاہراہوں کی منظوری کو صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی اور صوبے کی ترقی میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے ان اہم منصوبوں کی منظوری پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس اہم پیشرفت پر صوبے کے عوام باالخصوص جنوبی اضلاع اور دیر کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ان شاہراہوں کی تکمیل سے نہ صرف خیبر پختونخوا کے عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی بلکہ سی پیک کے تناظر میں صوبہ تیز تر ترقی کی طرف گامزن ہوگا اور ر تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سی پیک فریم ورک کا حصہ بنانے کیلئے دونوں منصوبے 16 جولائی کو منعقد ہونے والے جوائنٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کے دسویں اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل کئے گئے ہیں اور اُمید ہے کہ یہ منصوبے سی پیک فریم ورک کا حصہ بنیں گے ۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سرکاری منصوبوں کیلئے نجی زمین کی خریداری کے عمل میں پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلئے ایک نیا اور جامع طریقہ کار وضع کرکے ایک مہینے کے اندر اندرکابینہ کی منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ یہاں واضح رہے کہ ڈی آئی خان پشاور موٹروے ملک کی تیسری طویل ترین موٹروے ہو گی، مذکورہ موٹروے 360 کلومیٹر طویل ہو گی اور تکمیل کے بعد ملتان سکھر موٹروے اور لاہور اسلام آباد موٹروے کے بعد ملک کی تیسری طویل ترین شاہراہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت انتخابات سے قبل آخری 2 سالوں میں بڑے پیمانے پر میگاپراجیکٹس کا آغاز کرنے جا رہی ہے، ان میگا پراجیکٹس میں موٹرویز کے کئی منصوبے شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

کینیڈا  فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے

?️ 31 جولائی 2025کینیڈا  فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا

پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

?️ 28 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا

عمران خان نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج سے متعلق توہین آمیز الفاظ کے معاملے

کوہ احد کے خلاف سعودی ولی عہد کی سازش سرخیوں میں

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:      سعودی میڈیا کے ایک کارکن نے کوہ احد سے

تل ابیب میں "کریا” بیس پر اسرائیلی رژیم کے ایک فوجی کی خودکشی

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں: منگل کی شام تل ابیب میں واقع "کریا” فوجی ہیڈکوارٹر

اسپین میں میچ کے دوران اسرائیلی پرچم کی جگہ فلسطینی پرچم لہرایا گیا

?️ 12 نومبر 2025 اسپین میں میچ کے دوران اسرائیلی پرچم کی جگہ فلسطینی پرچم

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل پر اسلحہ پابندی کا منصوبہ

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کو امریکی اسلحہ فراہم کرنے

پوپ فرنسس کا ایٹمی تصادم کے بارے میں انتباہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما نے روس اور یوکرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے