?️
کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ جلد کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا سندھ حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن پروپیگنڈے کا جواب اپنی کارکردگی سے دے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ اراکین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مراد علی شاہ سے کہا آپ اور آپ کی ٹیم اچھا کام کررہی ہے۔ اچھے کاموں کے تسلسل کو جاری رکھیں۔ مشکل حالات میں عوام کو جتنا ممکن ہوسکے ریلیف دیا جائے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت دنیا میں جنگ کے حالات ہیں، سیاستدانوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی سے خوش ہوں۔ مسائل کے باوجود سندھ کے وزیراعلیٰ سندھ جس انداز میں صوبے کا مقدمہ لڑتے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے گل پلازہ سانحے کے حوالے سے بیان دیا کہ ہم آگ لگانے والے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں سے ہیں۔ سانحے کا مقابلہ کرنے والوں پر تنقید ناقابل فہم ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اس لئے ناقابل برداشت ہیں کیونکہ کچھ لوگ سندھ کے دارالحکومت میں جیالا میئر نہیں چاہتے۔


مشہور خبریں۔
میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں۔ چوہدری شجاعت
?️ 23 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے
ستمبر
وزیر اعظم عمران خان خود آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چلائیں گے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر
جولائی
وادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت غلط بیانی نہ کرے۔ عطا تارڑ
?️ 25 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
جنوری
اسپیکر کا جانبدارانہ رویہ پارلیمنٹ کی توہین ہے، تحریک انصاف
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی
دسمبر
میکرون یورپی یونین سے پیرس کے اخراج کے خواہاں
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں روسی اسپوٹنک نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
جون
یوکرین کا امریکی قاتل تحفوں کا استعمال شروع
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ یوکرین
جولائی
پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا
?️ 12 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا
اگست
ایران جنگ نے یورپ کی عالمی حیثیت کو ختم کر دیا ہے: مڈل ایسٹ آئی
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں:مڈل ایسٹ آئی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ
مارچ