?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں اہم خارجہ امور، داخلی سلامتی اور اندرونی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، خطے میں وقوع پذیر تبدیلیوں، خصوصاً تنازع کشمیر اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکت کی سیاسی و پارلیمانی قیادت نے افغانستان میں امن ، ترقی ، خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور اس بات کی تاکید کی پاک سرزمین افغانستان کیلئے استعمال نہیں کی جارہی، امید ہے افغان زمین بھی پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار سمیت قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزراء فواد چودھری، اعظم سواتی،طارق بشیر چیمہ، شیخ رشید،دیگرسمیت چاروں وزراء اعلیٰ ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضاگیلانی، بلاول بھٹو، احسن اقبال، شاہ خاقان عباسی ودیگررہنماء شریک ہوئے۔
سیاسی وپارلیمانی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیاسی و پارلیمانی قیادت نے افغانستان میں امن ، ترقی ، خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ، ایسے اجلاس اہم قومی امور پراتفاق رائے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ایسے اجلاس مختلف قومی موضوعات پرہم آہنگی کو تقویت دینے کا باعث ہوتے ہیں، بریفنگ میں سوالات کا سیشن بھی رہا، ارکان نے سفارشات پیش کیں، سفارشات کو سکیورٹی پالیسی کا اہم حصہ سمجھا جائے گا۔
پاک سرزمین افغانستان میں جاری تنازع میں استعمال نہیں ہورہی، امید ہے افغان زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان میں پائیدار امن دراصل جنوبی ایشیاء میں استحکام ہے، افغانستان میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کا خیرمقدم کریں گے، پاکستان افغان امن کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا، افغان سرحد پر 90 فیصد باڑ کا کام مکمل ہوچکا ہے، کسٹمز اور بارڈر کنٹرول کا بھی مئوثر نظام تشکیل دیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرینی صدر کی سب سے بڑی آرزو کیا ہے؟
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: کریملن پیلس کے ترجمان نے یوکرین کے صدر کے روس
جنوری
کینیڈا میں اسلام دشمنی کا ایک اور واقعہ
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:آج کل جہاں مغربی ممالک میں اسلام دشمنی عروج پر ہے
جون
صیہونی حکومت کا مصری اور عرب طلباء کو راغب کرنے کے منصوبہ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے اقتصادی ضمیمہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایک
مئی
افغان بچے موت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یونیسیف کے ایک عہدیدار نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو
اکتوبر
ترکی کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے صہیونیوں کی درخواست مسترد
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اتوار کی رات انکشاف کیا کہ ترکی نے
اگست
نیتن یاہو سے پھر پوچھ گچھ
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: ماریو اخبار کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے قانونی مشیر نے
نومبر
اسرائیلی فوج کا غزہ میں جنگ کے ختم ہونے اور جنگ بندی سے انکار
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے کہا ہے
اکتوبر
مشتعل مظاہرین کا مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملہ
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں
اپریل