?️
ٹرمپ کا نیا کاروبار، یوٹیوب بھی 2020 کے انتخابات کے ہارے ہوئے امیدوار کو کروڑوں ڈالر ادا کرے گا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کے بعد ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے 22 ملین ڈالر کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ یہ مقدمہ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو 6 جنوری 2021 کے واقعات کے بعد معطل کیے جانے پر دائر کیا گیا تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق، گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب ٹیکنالوجی کی ان بڑی کمپنیوں میں تازہ اضافہ ہے جنہوں نے ٹرمپ کے ساتھ عدالت کے باہر سمجھوتہ کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں بلا جواز سنسر کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ رقم ٹرمپ کے نئے منصوبے، وائٹ ہاؤس میں ایک نئی ضیافت گاہ کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یوٹیوب نے ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں، بشمول "امریکن کنزرویٹو یونین” کو بھی 25 لاکھ ڈالر دینے پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست اور کیپیٹل ہل پر ان کے حامیوں کے حملے کے بعد فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے ٹرمپ کے اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا تھا تاکہ مزید تشدد کو روکا جا سکے۔ یوٹیوب نے 12 جنوری 2021 کو "تشدد کے خطرے” کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ کی نئی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔
اگرچہ قانونی ماہرین نے ٹرمپ کے مقدمات کو کمزور قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکی آئین کی پہلی ترمیم صرف حکومت کو آزادی اظہار پر قدغن لگانے سے روکتی ہے، لیکن بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سمجھوتوں کی راہ اختیار کر رہی ہیں۔
اس سے قبل، جنوری میں کمپنی "میٹا” نے 25 ملین ڈالر اور فروری میں ایلون مسک کی کمپنی "ایکس” نے تقریباً 10 ملین ڈالر ٹرمپ کو ادا کیے تھے۔ اسی طرح میڈیا کمپنی "پیراماؤنٹ گلوبل” نے بھی ایک انٹرویو کے تنازع پر ٹرمپ سے صلح کے لیے 16 ملین ڈالر ادا کیے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شام میں داعشی خواتین کی سربراہ امریکی خاتون کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی خاتون کو شام میں داعش کی خواتین بٹالین کی
جون
صہیونی جیل سے رہائی پانے والے تین فلسطینی قیدی صیہونیوں کے ہاتھوں دوبارہ گرفتار
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے صیہونی
دسمبر
فتنۃ الہندُوستان پاکستان میں خونریزی کی سازش کررہا ہے۔ صدرمملکت
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
جولائی
فرانسیسی عدالت نے منفی اثرات رکھنے والی دوا بنانے کے جرم میں کمپنی پر 50 ارب روپے جرمانہ عائد کردیا
?️ 31 مارچ 2021فرانس (سچ خبریں) فرانسیسی عدالت نے دواساز کمپنی کی ناقص کارکردگی اور
مارچ
نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر
مارچ
تحریک انصاف نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔ امیر مقام
?️ 19 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ تحریک
فروری
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ سے ملاقات کی
?️ 11 فروری 2026ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کے سربراہ نے قطر کے بادشاہ سے
فروری
ایران کی تیز رفتار تعمیر نو نے اسرائیل کو حیران کر دیا: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے حملوں سے متاثرہ بنیادی
جولائی