عالمی بینک پاکستان کو رواں سال مختلف منصوبوں کیلئے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دیگا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق قرض انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے دیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کی فنڈنگ کے ذریعے 57 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی مجموعی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ منصوبوں کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو، مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومین کیپٹل، سوشل سروسز اور گورننس سے ہے۔

عالمی بینک گزشتہ سات سال میں پاکستان کو 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کر چکا ہے، جن میں سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی کے شعبے کے لیے دیئے گئے ۔ مالی سال 25-2024ء میں 1 ارب 80 کروڑ ڈالر قرضہ دیا گیا۔

حکام کے مطابق عالمی بینک آنے والے برسوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید فنڈز بھی جاری کرے گا۔

مشہور خبریں۔

سابق وفاقی مذہبی امور پیر حسنات شاہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

?️ 21 جنوری 2023سرگودھا: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی نے

جی 7 رہنماؤں کا معاندانہ بیان میں ایران امریکہ مفاہمت کا خیرمقدم 

?️ 17 جون 2026سچ خبریں: جی ۷ کے رہنماؤں نے بدھ کی صبح فرانس میں

محتدہ عرب امارات کی یوکرین بحران کو کم کرنے کی کوشش

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: جدہ اجلاس کے ذریعے یوکرین کے بحران کو حل کرنے

امریکہ لبنان کی سرحد پر اپنی فوجیں تعینات کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے لبنان

خطیب عرفہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی علامت تھے: انصار اللہ

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:    یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک

لاپتا افراد کمیشن بوجھ بن چکا ہے:جسٹس اطہر من اللہ

?️ 24 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد  ہائی کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ جسٹس

وعدہ حسن نصر اللہ ؛ تم عمودی طور پر آتے ہو، تم افقی طور پر لوٹتے ہو!

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں مقیم المیادین نیٹ ورک کے مطابق حزب

امریکہ نے ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا، دفتر خارجہ

?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے