?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ گئے ہیں، 2023 تک ٹیکس وصولی 7000 ارب روپے تک لے جائیں گے اور جو امیر آدمی ٹیکس نہیں دے گا وہ جیل جائے گا۔ہفتہ کو قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کے مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تحریکوں پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ملک میں بجٹ سازی کا نظام وہ تین سال پرانا نہیں بلکہ 74 سال سے یہی نظام چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے 30 سال میں اس نظام کو بھی دیکھ لے، ٹیکسیشن کا نظام بھی دیکھ لے، ہم بھی اس نظام کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہے لیکن ہم اس کو ٹھیک کر رہے ہیں، ہم نے اصلاحات کی بات کی، عوام کو چھت، کاروبار کے لیے قرض اور کسانوں کو زرعی قرض دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہاں کہا گیا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان کے دور میں یہ لوگ آئی ایم ایف کے پاس نہیں گئے؟انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت 156 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ تھا، روپے کی قدر میں مصنوعی استحکام کی وجہ سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 60 ارب ڈالر کا ٹیکہ لگایا، پیپلز پارٹی کے دور میں پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر تھیں جو 17-2016 میں واپس 21 ارب ڈالر پر آگئیں، روپے کی قدر میں مصنوعی استحکام سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر رہا اس وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ملک کو سابق حکومت آئی ایم ایف کے پاس لے گئی۔
شوکت ترین نے کہا کہ شرح نمو میں کمی کی وجہ سے ٹیکسیشن بڑھانا آسان نہیں ہوتا، ساری دنیا میں کووڈ-19 کی وجہ سے شرح نمو گری، بھارت سوا 11 فیصد منفی پر گیا تاہم مشکلات کے باوجود اس بار پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد رہی جو آئندہ سال 5 فیصد تک لے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی میں 4700 ارب روپے کا ہدف اس سال پورا کریں گے اور آئندہ سال اسے 5ہزار 800ارب ارب تک لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی اس وقت 5 روپے ہے جبکہ گزشتہ حکومت 30 روپے فی لیٹر چھوڑ کر گئی تھی، عمران خان نے ابھی تک پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، عمران خان غریب آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالے گا، وہ آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے اور پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائے گا۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف مشورت یایر لاپیڈ کے ترکی کے دورے پر مرکوز
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: اگرچہ کنسیٹ کی تحلیل اور چار سالوں میں پانچویں
جون
جنرل باجوہ کے اعترافات نے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ہے، فواد چوہدری
?️ 10 فروری 2023 لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
فروری
ترکی کا اسرائیل سے تمام تجارتی و اقتصادی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
?️ 29 اگست 2025ترکی کا اسرائیل سے تمام تجارتی و اقتصادی تعلقات ختم کرنے کا
اگست
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ
?️ 9 اپریل 2022 (سچ خبریں)پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک
اپریل
صومالیہ کی سمندری اور خلائی صلاحیتوں میں ترکی کی کثیرالجہتی سرمایہ کاری
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: صدر اردوغان نے ڈولماباہی صدارتی محل میں ایک سرکاری تقریب
غزہ کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی منافقت کی ایک اور مثال؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے مصر کے صدر کے ساتھ کملہ حرث
دسمبر
صہیونیوں کا ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی شکست کا اعتراف
?️ 19 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے چینل 12 کے ایک نئے سروے کے
جون
سلامتی کونسل میں غزہ کے خلاف امریکی قرارداد پر ڈٹ جائیں : فلسطین
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کے محاصرے کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پیش کردہ
نومبر