🗓️
سچ خبریں:پاکستان کی فوج کے نئے کمانڈر نے اسلام آباد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون بالخصوص اقتصادی میدان میں فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے آرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،اس ملاقات میں پاکستان آرمی ہیڈ کوارٹر کے بعض حکام اور پاکستان میں ایران کے ملٹری اتاشی کرنل مصطفیٰ غضنبرپور بھی موجود تھے۔
پاکستان کی فوج کے کمانڈر نے اپنی گفتگو میں علاقائی اور عالمی فورمز میں ایران کے موقف کی حمایت پر خاص طور پر انسانی حقوق اور پرامن ایٹمی پروگرام اور ایران مخالف پابندیوں کی اسلام آباد کی مخالفت پر زور دیا،جنرل عاصم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بالخصوص اقتصادی شعبے میں ترقی کے لیے بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں فعال کیا جانا چاہیے۔
ایرانی سفیر نے جنرل منیر کو پاک فوج کے نئے کمانڈر کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور انہیں مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف کی جانب سے تہنیتی مبارکباد بھی پیش کی،حسینی نے حالیہ برسوں میں دو دوست اور ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وضاحت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، فوجی اور سکیورٹی تعلقات کی مضبوطی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
فریقین نے تازہ ترین علاقائی صورتحال، خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی اور دفاعی وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے، خاص طور پر سرحدوں پر سکیورٹی تعاون کو وسعت دینے نیز مشترکہ سرحدوں پر اقتصادی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لیے۔
اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے کمانڈر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے کامیابی اور فخر کی خواہش کی اور ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
عدنان صدیقی نے اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا
🗓️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان
دسمبر
بابری مسجد کے بعد صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی کی درگاہ ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر
🗓️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر
جنوری
کراچی کے لوگ بھیک نہیں حق مانگ رہے ہیں: اسدعمر
🗓️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے
نومبر
لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت مقرر
🗓️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف
مئی
طالبان کی ایک بار پھر امریکہ کو دھمکی
🗓️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے امریکی صدر کے اس بیان کہ امریکہ وقت پر
مارچ
فرانس میں بڑھتے اعتراضات؛حکومت پریشان
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: فرانس میں مظاہروں کی مسلسل بڑھتی ہوئی لہر کے بعد
جولائی
فلسطین کی آزادی کے اعلان کو 33 سال گزر چکے ،آزاد ریاست کے قیام میں رکاوٹیں
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:آج فلسطین کی آزادی کی دستاویز پر دستخط کی 33 ویں
نومبر
حرامانی، ایمن سلیم پر کیوں فخر کرتی ہیں؟
🗓️ 1 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ایمن سلیم کی مصروف ترین روٹین اور ایک کے
جون