?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ وسائل کی کمی کو صوبے میں امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں سی ٹی ڈی کے 186 ڈیٹیکٹیوز کو 638 مستقل فیلڈ آپریٹرز میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔
دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیلڈ آپریٹرز سائبر پیٹرولنگ، انٹیلیجنس، سرویلنس اور فیلڈ آپریشنز انجام دیں گے، 4 ارب 30 کروڑ روپے لاگت سے ضلعی سطح پر سی ٹی ڈی کی توسیع کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے پشاور میں نئے سی ٹی ڈی ریجنل ہیڈکوارٹرز کے قیام کی اصولی منظوری دی، صوبے میں 21 اضلاع میں سی ٹی ڈی دفاتر کی تعمیر کا منجمد ترقیاتی منصوبہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سی ٹی ڈی کی گاڑیوں، اسلحہ اور جدید آلات کی فراہمی کیلئے 7 ارب 77 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ سی ٹی ڈی اصلاحات، انفراسٹرکچر اور بھرتیوں پر عملدرآمد کیلئے ٹائم لائنز کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائی جائے، تمام سی ٹی ڈی تعمیراتی منصوبوں میں سیفٹی پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پوری سنجیدگی سے امن و امان کے قیام پر کام کر رہی ہے، وسائل کی کمی کو صوبے میں امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
9 مئی کے واقعات:عامر محمود کیانی کا پی ٹی آئی و سیاست چھوڑنے کا اعلان
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری
مئی
رائے شماری کے نتائج: اسرائیل کے لیے امریکی حمایت ریکارڈ کم ہے
?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق 50 فیصد امریکی رائے دہندگان
اگست
اسرائیل کا جغرافیائی اور اقتصادی محاصرہ؛ایران کی نئی پالیسیوں کا اثر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:اسرائیل، جیو اکنامک چیلنجز اور خطے میں ایران کی نئی
جولائی
مشرق وسطی کا کینسر
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
اگست
آزاد کشمیر کا مالی سال 24-2023 کا بجٹ بغیر بحث کے قانون ساز اسمبلی سے منظور
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کی قانون
جون
برطانوی انتخابات کے نتائج سے نیتن یاہو کے لیےشرائط سخت
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حالیہ انتخابی مہم کے دوران برطانوی سیاسی تجزیہ کار یہ
جولائی
ٹرانس جینڈر ایکٹ خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ عدالت کا جے یو آئی وکیل سے سوال
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی شرعی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (پاکستان)
اکتوبر
سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
?️ 18 دسمبر 2023تربت: (سچ خبریں) سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز
دسمبر