?️
سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی اور ایک آسٹریلوی ڈیٹا سینٹر آپریٹر نے سڈنی میں اربوں ڈالر مالیت کے اے آئی مرکز کے قیام کا معاہدہ کیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق برسبین میں ہیڈکوارٹر رکھنے والی کمپنی نیکسٹ ڈی سی نے جمعہ کو کہا کہ اس نے اوپن اے آئی کے ساتھ مصنوعی ذہانت کیمپس اور گرافکس پروسیسنگ یونٹس کے ’سپر کلسٹر‘ کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
نیکسٹ ڈی سی کے مطابق دونوں کمپنیاں مغربی سڈنی میں اے آئی انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، ترقی اور آپریشن پر تعاون کریں گی۔
نیکسٹ ڈی سی کے حصص جمعے کے ابتدائی اوقات میں 4.1 فیصد بڑھ گئے۔
آسٹریلوی حکومت نے کہا کہ یہ 7 ارب آسٹریلوی ڈالر (4.6 ارب امریکی ڈالر) کا منصوبہ تعمیراتی مراحل کے دوران ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرے گا، اور بعد ازاں تکنیکی، مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ اور آپریشنل شعبوں میں ملازمتیں فراہم کرے گا۔
حکومت نے بتایا کہ اس منصوبے میں نئی قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کے لیے طویل مدتی پاور پرچیز ایگریمنٹس استعمال کیے جائیں گے اور ایسے نیکسٹ جنریشن فیچرز شامل ہوں گے جن میں ٹھنڈک کے لیے پینے کے پانی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
خزانچی جم چالمرز نے کہا کہ ’یہ مزید ثبوت ہے کہ آسٹریلیا کے پاس ٹیلنٹ، صاف توانائی کی صلاحیت، تجارتی شراکت داری، اور پالیسی کے انتظامات موجود ہیں جو اسے اے آئی کے شعبے میں بڑے کامیاب ممالک میں شامل کر سکتے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس قسم کی شراکت داریاں اچھی ملازمتیں پیدا کرنے، مہارتیں بڑھانے، اور اے آئی کو ہماری معیشت میں وسیع پیمانے پر اپنانے میں مدد کریں گی‘۔


مشہور خبریں۔
بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے، حریت کانفرنس
?️ 26 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جولائی
وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وطن واپس پہنچ گئے
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری
جون
لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فراش ٹاؤن
نومبر
اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے:وزیر اعظم
?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے
فروری
فرخ حبیب کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پیپلز
جون
بینکنگ مارکیٹ میں متوازی شرح تبادلہ دوبارہ نمایاں
?️ 19 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ
نومبر
فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا تازہ ترین موقف
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ، فیصل بن فرحان نے ایک
اکتوبر
ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب اور عالمی میڈیا
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:دنیا بھر کے مختلف ذرائع ابلاغ نے بڑے پیمانے پر آج
اگست