وزیراعظم گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کرنے کراچی پہنچ گئے

کرپشن کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں کر سکتے: وزیر اعظماحساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے: وزیراعظم

?️

کراچی (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس ) منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے کراچی پہنچ گئے۔ منصوبے کی 40 بسوں کی پہلی کھیپ 19 ستمبر کو کراچی پہنچی تھی۔24 اکتوبر کو گرین لائن منصوبے کی 40 بسوں کی دوسری اور آخری کھیپ کراچی پہنچ گئی تھی۔

دفتر وزیراعظم سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 35.5 ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والا یہ منصوبہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کےعوام خصوصا اہلیان کراچی کے لیے ایک تحفہ ہے۔گرین لائن منصوبے کی 40 بسوں کی پہلی کھیپ 19 ستمبر کو کراچی پہنچی تھی۔

بیان کے مطابق گرین لائن بس منصوبہ کراچی کے مغربی اور وسطی اضلاع کےایک لاکھ 35 ہزار سافروں کو روزانہ سفر کرنے کے لیے جدید ترین سفری سہولت فراہم کرے گا، جس سے ان کی سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) تک رسائی آسان اور محفوظ بن سکے گی۔

اس منصوبے کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی خصوصی دلچسپی پر وفاقی وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی (ایس آئی ڈی سی ایل ) کے ذریعے تعمیر کروایا ہے۔گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس ) منصوبے میں 21 اسٹیشنز، ٹکٹنگ رومز، برقی زینے اور سیڑھیاں شامل ہیں،جہاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بیک اپ جنریٹرزکی سہولت موجود ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے 16.85 ارب روپے کے بس منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف نے فروری 2016 میں رکھا تھا۔جس کے بعد منصوبے کو مزید وسیع کرتےہوئے 10 کلومیٹر کا اضافہ کردیا گیا تھا اور لاگت کا تخمینہ 24 ارب روپے تک لگایا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر اس منصوبے کو 2017 کے آخر تک مکمل ہونا تھا لیکن نئی ڈیڈ لائنز دی جاتی رہیں، منصوبے کے آغاز سے روڈ کے دونوں اطراف رکاؤٹوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اسی طرح دکانداروں اور کاروبار افراد کو بھی منصوبے میں تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکز میں حکومت آنے کے بعد یہ منصوبے طوالت اختیار کرگیا تھا تاہم 24 اکتوبر کو گرین لائن منصوبے کی 40 بسوں کی دوسری اور آخری کھیپ کراچی پہنچ گئی تھی۔

 

 

مشہور خبریں۔

امریکہ اسرائیل کی حفاظت کرتا ہے، دنیا نہیں

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام

میرے خلاف مظاہرے کرنے والے پیسے لے کر احتجاج کر رہے ہیں؛نیتن یاہو کا دعویٰ 

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قابض پارلیمنٹ میں خطاب

امریکہ کے تباہی پھیلانے والے ہتھیار 

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی اسٹریٹجک دستاویز کی اشاعت اور شمالی کوریا

ایران کا مصر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر آمادگی کا اعلان

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:مصر میں عمان کے سفیر نے کہا کہ ایران مصر کے

پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے عدالتی حکم معطل

?️ 25 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

کراچی پر کرائم تھرلر فلم ’مداری‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان

?️ 21 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی خون آلود سیاست

جرم کو چھپانے کا انوکھا انداز

?️ 29 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جنگی علاقوں میں

آنے والے سالوں کے لیے 5 بڑے چیلنجز

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ترکی کو اس وقت بڑے مسائل کا سامنا ہے جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے