?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بورڈ انتظامیہ کو 4 دن کا وقت دیتا ہوں، طلبہ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔
کراچی میں انٹربورڈ پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ طلبہ کے مسئلے کو حل کرے، بڑے عہدوں پر اپنی پسند کے لوگوں کو لاکر بٹھایا جاتا ہے، میرٹ کی بنیاد پر شپ اونر کالج سے پڑھ کر این ای ڈی میں گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہرکو ڈاکووں کے حوالے نہیں کریں گے، بورڈ انتظامیہ طلبہ کے مسئلے کو حل کرے، مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم آئندہ کالائحہ عمل دیں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری قوم کا پیسہ ہڑپ کر رہے ہیں، پائی پائی نکلوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 35 برس میں تعلیم کا سسٹم تباہ کر دیا، وعدہ کرتا ہوں کہ طلبہ سے زیادتی نہیں ہونے دوں گا، مزید کہا کہ ہمارے پاس دوسرا لائحہ عمل بھی تیار ہے۔
خیال رہے کہ 23 جنوری کو انٹر میں فیل ہونے والے طالب علموں نے انٹر بورڈ کے سامنے احتجاج بھی کیا تھا جس کے باعث انٹر بورڈ کے مرکزی دروازے کو بند کردیا گیا تھا، احتجاج کے باعث انٹر میڈیٹ بورڈ کے دفتری امور بھی معطل کردیے گئے تھے۔
احتجاج کرنے والے طلبہ نے بورڈ سے خود نتائج کی جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ کیا، طالب علموں کا مؤقف تھا کہ ان کے والدین امتحانات کی اسکروٹنی کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے۔
23 جنوری کو ہی کراچی میٹرک بورڈ میں آپٹیکل مارک ریکگنیشن (او ایم آر) مشین کی غلطی سے فیل ہونے والے دو ہزار کے قریب طلبہ کے نتائج درست کرکے انہیں کامیاب قرار دے دیا گیا تھا۔
24 جنوری کو ڈاؤ میڈیکل کالج کی تقریب میں جب بچوں کے فیل ہونے کے معاملے پر سندھ کے نگران وزیر اعلٰی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ اگر بچے فیل ہوگئے تو ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور استقامتی کمانڈروں کا قتل
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بغداد یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر
جنوری
ایران کے خلاف امریکہ کی آنلائن جنگ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں ہونے والے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے
اکتوبر
امریکی صدارتی انتخابات؛ بالواسطہ انتخاب کا کیا مطلب ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے والے ہیں اور
اکتوبر
صہیونی فوج نے ایک ہفتے کے دوران لبنان پر 550 حملوں کا اعتراف کیا
?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے ایک بیان میں اعتراف
مئی
خلیجی ممالک کی کشیدگی میں کمی کے لیے عرب سفارتی سرگرمیاں
?️ 28 جولائی 2026سچ خبریں: سعودی عرب کی العربیہ نیوز چینل نے خلیجی ممالک بشمول
جولائی
میرے والد کی آواز کا غیر مسلموں پر اچھا اثر رہا:طارق عبد الباسط
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: عبد الباسط کے بیٹے طارق عبد الباسط عبد الصمد نے
دسمبر
عراق کے خلاف امریکہ کی سازش
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک باخبر سیاسی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ عراق
جون
امریکی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ اور امریکہ میں احتجاج کی نئی لہر کا آغاز
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن جنوری 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے
جون