?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار آغا علی نے دو سال بعد اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کو ختم کرنے کا انہوں نے تصور بھی نہیں کیا تھا لیکن اب وہ خوش زندگی گزار رہے ہیں۔
آغا علی حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں ںے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے اس بات پر شکرانے ادا کیے کہ ان کی شادی بچے ہونے سے قبل ہی طلاق پر ختم ہوئی۔
انہوں نے دلیل دی کہ چوں کہ وہ والد کے سائے کے بغیر ہی پلے بڑھے، اس لیے انہیں والد کے ساتھ نہ ہونے کی تکلیف کا علم ہے۔
اداکار کے مطابق جب وہ محض 5 سال کے تھے، تب ان کے والد انتقال کر گئے تھے اور انہوں نے والد کے سائے کے بغیر ہی زندگی گزاری اور انہیں والد کے ساتھ نہ ہونے کی تکلیف کا احساس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسی بھی بچے کے لیے اس سے زیادہ کوئی تکلیف دہ چیز نہیں ہوسکتی کہ وہ والدین کے بغیر زندگی گزارے، اس لیے وہ اس بات پر خدا کے شکر گزار رہتے ہیں کہ ان کی شادی بچے ہونے سے قبل ہی طلاق پر ختم ہوئی۔
آغا علی نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ تصور ہی نہیں کیا تھا کہ ان کی شادی ایسے ختم ہوگی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان جب کوئی رشتہ اپنی مرضی سے بناتا ہے تو اسے ہر حال میں اسے نبھانا چاہیے اور اس رشتے کے لیے انسان کو جی، جان اور زندگی تک لگا دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن جب ہر کوشش کے باوجود پسند سے بنایا گیا رشتہ بھی نہ چل سکے تو عزت سے اس رشتے کو ختم کرنا ہی بہتر ہے۔
آغا علی نے اگرچہ اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان کی طلاق کب ہوئی اور اس کی کیا وجوہات تھیں۔
آغا علی اور حنا الطاف کی جانب سے شادی کو انتہائی خوش اصلوبی سے ختم کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی نہ کرنے پر احمد علی بٹ نے دونوں کی تعریفیں بھی کیں۔
آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان 2022 کے آغاز میں ہی طلاق کی افواہیں آنا شروع ہوئی تھیں لیکن ابتدائی طور پر آغا علی نے ایسی افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔
بعد ازاں مسلسل دونوں کی طلاق کی خبریں سامنے آتی رہیں اور دونوں کو گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ بھی نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی دونوں نے طلاق کی افواہوں پر کوئی رد عمل دیا تھا۔
اگست 2024 میں ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے شو میں تصدیق کی تھی کہ آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن بعد ازاں انہوں نے مذکورہ بات کہنے پر معافی مانگی تھی۔
اب پہلی بار آغا علی نے خود کو طلاق یافتہ مرد کہنے پر مسکراتے ہوئے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اگرچہ انہوں نے طلاق کا تصور بھی نہیں کیا تھا لیکن اب وہ خوش زندگی گزار رہے ہیں۔
آغا علی اور حنا الطاف نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد مئی 2020 میں شادی کی تھی اور ان کی شادی محض 2 سال ہی چل سکی۔


مشہور خبریں۔
امریکی جہاز حملہ کرنے کے بجائے بھاگ جاتے ہیں، وجہ ؟
?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین
جولائی
ایران نے اسرائیل کے کن ٹکھانوں کو نشانہ بنایا؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے اپنے وعدہ صادق 2 آپریشن کے دوران اسرائیل
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مختصر جائزہ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: اس باخبر ذریعے نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے
جون
زیادہ تر اسرائیلی کیا چاہتے ہیں؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: Axios نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلیوں
مارچ
وزیر اعظم کا سعودی عرب میں تعینات سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے
اپریل
امدادی سرگرمیوں کیلئے جانیوالا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش، 5 افراد شہید
?️ 15 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا جس کے
اگست
پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے وقت پر انتخابات ہوں، بلاول بھٹو زرداری
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو
اکتوبر
پاک روس دوستی کے فروغ میں صدر پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں۔ آصف زرداری
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ
مئی