سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی ہوگی، ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4 روز بعد معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستے کھل گئے، کنٹینرز کو سڑکوں اور پلوں کے نیچے سے ہٹا کر سڑک کنارے رکھ دیا گیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی اپنے روٹس پر رواں دواں ہے، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ راولپنڈی میں بحال ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پاک سیکرٹریٹ، نجی دفاتر اور سکول بھی کھل گئے، جناح ایونیو، ایکسپریس وے، سری نگرہائی وے، فیض آباد سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، ریڈ زون سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک کے مقام پر بدستوربند ہے، سرکاری ملازم اور شہری مارگلہ روڈ کا استعمال کررہے ہیں۔

ادھر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، عامر مغل، عمر ایوب اور بیرسٹر سیف کو بھی نامزد کیا گیا ہے، 350 کے قریب نامعلوم کارکنان بھی نامزد ہیں، مقدمہ دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا، اعظم سواتی پر مالی معاونت اور علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔ 

مشہور خبریں۔

صوبے میں دنیا کا سب سے بڑا مفت رہائشی منصوبہ تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔ بلاول بھٹو

?️ 26 اگست 2025قمبرشہدادکوٹ (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

صیہونی ضبط شدہ جہاز کے بارے میں کب بات کرؤ؟ انصاراللہ کا پیغام

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے بحیرہ

فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: اس وقت اسرائیلی جنگی طیارے امریکی کمانڈروں کی انٹیلی جنس

بلنکن کے تل ابیب کے سفر کی بنیادی وجہ کیا ہے؟

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر خارجہ

سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، فلسطین پر کھلی بحث ہوگی: اسحاق ڈار

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی

شام پر 180 روزہ امریکی پابندیاں ہٹانے پر گولانی حکومت کا ردعمل

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے شام

جی ایچ کیو حملہ کیس: ویڈیو لنک پر پیشی کےخلاف درخواست مسترد، عمران خان نے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا

?️ 19 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے