?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا، وزیر اعظم نے بھی ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے ، وزیرتوانائی حماد اظہر تابش گوہر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے، تابش گوہر پر مقامی ریفائنریز کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا ، جس پر وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرتوانائی حماد اظہر تابش گوہر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے ، وزیرتوانائی حماد اظہر نے وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظات کا اظہارکیاتھا۔
تابش گوہر پر مقامی ریفائنریز کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔رواں ماہ 13ستمبر کوسی سی اوای اجلاس میں مقامی ریفائنریز کیلئے پیشگی مراعات کیلئے تجاویز دی گئیں ، اجلاس میں تابش گوہر کی تجاویز کو حماد اظہر اور اسدعمر نے مسترد کردی تھیں۔
خیال رہے گذشتہ سال اکتوبر تابش گوہر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ سات سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم دوہزار پندرہ میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی اوسیس کے بانی و سربراہ بنے تھے۔
بعد ازاں رواں سال مارچ میں ندیم بابرکے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا قلم دان چھوڑنے کے بعد ان کی جگہ پر وزیراعظم نے تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا اضافی چارج دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں میں ہمارا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں: انصار اللہ
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اعلان
دسمبر
یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کشیدہ تعلقات
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:سیاسی صورتحال کے ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ ریاض
مارچ
کورونا سے مزید 31 افراد کا انتقال کر گئے
?️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر
فروری
شہباز شریف کا دورہ چین، صوبوں کو سرمایہ کاری منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف کے آئندہ دورہ چین کی
جولائی
امریکی تاریخ کا سب نفرت انگیز نائب صدر
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:این بی سی کی جانب سے کرائے گئے نئے پولز کے
جون
گوگل اور ایمازون کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونیوں کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی وجہ سے امریکہ میں گوگل
ستمبر
حماس 7 سالہ جنگ بندی کا خواہاں ہے: اسرائیلی حکام کا دعویٰ
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یدعیوت احرونوت اخبار نے صیونی حکومت کے اعلیٹ عہدیداروں کے
جون
شوکت ترین سے وزارت کا عہدہ واپس لیا جائے گا
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی
اکتوبر