?️
سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے یوکرین کی جنگ کے یورپ پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ جنگ پوری یورپ میں غربت اور بھوک کو جنم دے گی۔
روم پیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یوکرین اپنی سرحدوں اور خودمختاری کا دفاع کررہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی جنگ کے ہمارے لیے بُرے نتائج برآمد ہوئے ہیں، تاہم میں نے یوکرین جنگ کے منفی نتائج کے بارے میں روس کے صدر پیوٹن سے کئی بار بات کی ہے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ یوکرین میں جنگ جاری نہیں رہنا چاہیے،اگر یہ جنگ ختم نہیں ہوئی تو یہ ہماری زندگیوں کو بدل دے گی اور جنگ غربت اور بھوک کو جنم دے گی، میکرون نے مزید کہا کہ آئیے امن کو روسی طاقت کا یرغمال نہ بننے دیں، لیکن امن صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب یوکرین کے باشندے فیصلہ کریں اور جب وہ چاہیں تب امن ہو۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریا کے شہر ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے میخائل الیانوف نے ایک بار پھر یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روس کی آمادگی کا اعلان کیا،انہوں نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ بہت سے ممالک جو نیٹو اور یورپی یونین سے وابستہ نہیں ہیں، روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات چاہتے ہیں۔
الیانوف نے مزید کہا کہ روس نے بارہا مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یوکرین نے باضابطہ اور قطعی طور پر کسی بھی امن مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنان اور شام میں ٹرمپ کا ہر منصوبہ ناکام
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "ہاآرتص” کے سینئر تجزیہ کار تسفی بارئیل نے اپنے
جولائی
غزہ جنگ کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ میں کیا چل رہا ہے؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: سی این این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ
نومبر
کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر کی معذرت
?️ 7 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے اثر و رسوخ استعمال
اپریل
کراچی سپریم کورٹ نے مساجد اور مزار گرانے کا حکم دے دیا
?️ 28 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں طارق روڈ پارک پر مدینہ
دسمبر
روبوٹ بہتر رہنما ہو سکتا ہے یا انسان؟
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹس نے پہلی بار
جولائی
اسرائیلی کابینہ اور آرمی چیف کے درمیان نئے تنازع کا سبب
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور قیدیوں کی
اپریل
2024 میں دنیا کے پانچ نئے پرآشوب ملک کون سے ہیں؟
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: اے بی سی نیوز آسٹریلیا نے ایک رپورٹ میں نئے
جنوری
مریم اپنے چچا کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے
?️ 4 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگووزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی
جون