زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ

زہران ممدانی

?️

زہران ممدانی کی جیت سے صہیونی حکام خوفزدہ
امریکی شہر نیویارک کے میئر کے انتخاب میں زہران ممدانی، مسلمان اور ڈیموکریٹ رہنما کی تاریخی فتح نے صہیونی حلقوں اور اسرائیلی حکام میں گہری تشویش اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے۔
بدھ کے روز اسرائیلی ٹی وی چینل چینل ۷ کی رپورٹ کے مطابق، سابق اسرائیلی قونصل جنرل یاکی دایان نے ممدانی کی کامیابی کو "اسرائیل کے لیے خطرناک پیش رفت”قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف نیویارک کے لیے نہیں بلکہ مستقبل میں اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات کے لیے بھی نگران کن اشارہ ہے۔
دایان نے کہا:اب دنیا کے سب سے بڑے یہودی شہر کی قیادت ایک مسلمان سیاستدان کے ہاتھ میں آ گئی ہے جو اسرائیل مخالف مؤقف رکھتا ہے۔ یہ ان تمام یہودیوں کے لیے باعثِ فکر ہے جو اسرائیل کی حمایت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممدانی کی جیت دراصل امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی اسرائیل مخالف سوچ کو ظاہر کرتی ہے، جو مستقبل میں امریکی پالیسیوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
"یہ محض ایک مقامی انتخاب نہیں بلکہ ایک بڑی سیاسی علامت ہے۔ اگر سابق صدر باراک اوباما بھی ممدانی کے مشیر کے طور پر شامل ہیں، تو یہ معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک خطرناک رجحان کی شروعات ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی برادری کو خدشہ ہے کہ ممدانی کے دور میں نیویارک میں فلسطین کے حق میں احتجاجات بڑھ سکتے ہیں اور اسرائیل نواز سرگرمیوں کو مالی و سیاسی سپورٹ میں کمی آسکتی ہے۔
زہران ممدانی، جو ڈیموکریٹک سوشلسٹ موومنٹ کے رکن ہیں، عرصہ دراز سے اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف پالیسیوں کو "غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیتے آئے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں ایک مضمون میں لکھا:”غزہ میں انسانی المیہ اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ قبضہ ختم ہونا چاہیے، اور نسل پرستی و امتیاز کا نظام مٹ جانا چاہیے۔
ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیویارک سٹی کے مالیاتی قوانین میں اسرائیل سپورٹ بانڈز پر سرمایہ کاری ختم کریں گے اور ان تنظیموں کی ٹیکس مراعات واپس لیں گے جو اسرائیلی فوج یا صہیونی آبادکاری کی مالی معاونت کرتی ہیں۔
انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ امریکی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ جب تک غزہ میں نسل کشی ختم نہیں ہوتی، اسرائیل کو امداد بند کی جائے۔
انتخابات میں دو ملین سے زائد ووٹرز نے حصہ لیا۔ ممدانی نے ۵۰ فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے اپنے دونوں حریفوں، سابق گورنر اینڈریو کومو (۴۳٪ ووٹ) اور ریپبلکن امیدوار کیرٹس اسلیوا کو شکست دی۔کومو کو نیویارک کے بااثر سرمایہ دار طبقے کی حمایت حاصل تھی، تاہم عوامی مقبولیت ممدانی کے حق میں رہی۔
زہران ممدانی پہلے مسلمان (شیعہ) اور جنوبی ایشیائی نژاد سیاستدان ہیں جو نیویارک جیسے بڑے اور یہودی اکثریتی شہر کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔وہ گزشتہ سو سال میں سب سے کم عمر میئر بھی ہیں جنہوں نے امریکہ کے مالیاتی مرکز کی قیادت اپنے ہاتھوں میں لی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، ممدانی کی کامیابی صرف ایک شہری انتخاب نہیں بلکہ امریکہ میں اسرائیل مخالف رائے عامہ کے بڑھتے رجحان اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کی عکاسی کرتی ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ رضا امیری مقدم

?️ 30 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے

صیہونی شہریوں کا پناہ گاہوں کی طرف بھاگنا ناقابلِ یقین ہے:سابق صیہونی وزیر جنگ 

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ آویگدور لیبرمن نے یمن کے میزائل

اسرائیل مزاحمتی تحریک کے انتقام سے خوفزدہ ہے:صیہونی میڈیا

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:نابلس میں مزاحمتی فورسز کے ایک کمانڈر کی شہادت کے بعد

ملک میں دوسرے روز بھی نماز عید ادا کی گئی

?️ 14 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) گوجرانوالہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے کئی دوسرے

عراقچی کے ساتھ عمان کون کوگ گیے؟

?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے لیے ایرانی وفد کے

ہم امارات کی سلامتی اور خودمختاری کو کبھی نظر انداز نہیں کریں گے: بن زاید

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے کہا

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

?️ 14 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ

یمن کی فوج کی جانب سے جنگی تیاری کا اعلان

?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:یمن کے وزیر دفاع محمد العاطفی نے ملک کی مسلح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے